Posts

Showing posts from February, 2019

پی ایس ایل میچز کے دوران سٹیڈیم خالی، وزیر اعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا

Image
پی ایس ایل میچز کے دوران سٹیڈیم خالی، وزیر اعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فور کا میلہ متحدہ عرب امارات میں سج چکا ہے۔ میچز کے دوران سٹیڈیم خالی نظر آتے ہیں جس کے باعث وزیر اعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ نعیم الحق نے کہا کہ پی ایس ایل میچز کے دوران متحدہ عرب امارات کے خالی میدان وزیر اعظم عمران خان کے اس موقف کی تائید کرتے ہیں کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جانے چاہئیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے تمام میچز پاکستان کے بڑے شہروں میں کھیلے جائیں گے اور انشاءاللہ سٹیڈیم بھرے ہوئے ہوں گے۔

عمران خان کو علیم خان کی گرفتاری کی خبر کہاں ملی اور انہوں نے کیا کیا؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

Image
عمران خان کو علیم خان کی گرفتاری کی خبر کہاں ملی اور انہوں نے کیا کیا؟ ناقابل یقین خبر آ گئی   قومی احتساب ادارے (نیب) نے سینئر صوبائی وزیر پنجاب علیم خان کو آف شور کمپنیز سکینڈل میں گرفتار کر لیا ہے اور اس کی اطلاع وزیراعظم عمران خان کو بھی دیدی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو سینئر صوبائی وزیر علیم خان کی گرفتاری کی خبر بنی گالہ میں دی گئی تاہم اس پر ان کا ردعمل کیا تھا؟ اس حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔ واضح علیم خان آف شور کمپنیوں کے معاملے پر 11 بج کر 6 منٹ پر نیب لاہور کے دفتر پیش ہوئے تھے جن سے تقریباً 18 کے قریب سوالات کئے گئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے لندن اور دبئی میں بھی جائیدادیں خریدی تھیں جن سے متعلق بھی سوالات کئے گئے تاہم وہ نیب کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد انہیں 12 بج کر 6 منٹ پر گرفتار کر لیا گیا اور اہم ذرائع نے بھی ان کی گرفتار ی کی تصدیق کر دی ہےنجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عبدالعلیم خان کو گرفتار کرنے سے پہلے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر ذمہ داران کو بھی باقاعدہ طور پر اعتماد میں لیا گیا اور نیب آفس میں طلب ...

”واہ علیم خان واہ!!!“ وزیراعظم نے علیم خان کی گرفتاری پر ایسا حکم جاری کر دیا کہ آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں گے

Image
”واہ علیم خان واہ!!!“ وزیراعظم نے علیم خان کی گرفتاری پر ایسا حکم جاری کر دیا کہ آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں گے  وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عبدالعلیم خان کے معاملے میں قانون کے مطابق چلنے کا حکم دیتے ہوئے فوری مستعفی ہونے پر ان کی تعریف بھی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے سینئر صوبائی وزیر پنجاب علیم خان کو آف شور کمپنیز سکینڈل میں گرفتار کیا تو اس کی اطلاع وزیراعظم عمران خان کو بھی دیدی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکم دیا کہ عبدالعلیم خان کے معاملے میں قانون کے مطابق چلا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے تمام وزراءکو اس معاملے پر غیر ضروری بیان بازی سے اجتناب کرنے کا حکم بھی دیا ہے جبکہ علیم خان کی جانب سے گرفتاری کے فوری بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے اقدام کی تعریف بھی کی اور ان کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک رجسٹریشن کیس میں خادم رضوی کو طلب کرلیا

Image
الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک رجسٹریشن کیس میں خادم رضوی کو طلب کرلیا لیکشن کمیشن نے تحریک لبیک رجسٹریشن کیس میں خادم رضوی کو طلب کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں تحریک لبیک کی فنڈنگ کے ذرائع اور رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت علامہ خادم رضوی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کوئی بھی پیش نہیں ہوا۔ممبرا لیکشن کمیشن ارشاد قیصر کا کہنا تھا کہ جیل حکام کو بھجوائے گئے خط کا جواب آ گیا اور اطلاع ہے کہ خادم رضوی کو 30 جنوری کو رہا کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے خادم رضوی کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی

لگتا ہے دال میں کچھ کالا ہے، شیخ رشید

Image
لگتا ہے دال میں کچھ کالا ہے، شیخ رشید وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کے رویے سے لگتا ہے دال میں کچھ کالا ہے۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بغیر کسی چور کو ڈھیل نہیں مل سکتی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی اور ملتان کے درمیان ایک تیز ترین ٹرین چلا رہے ہیں جس کا نام تھل ایکسپریس ہو گا جب کہ ٹرین کا افتتاح 12 فروری کو وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔انہوںنے کہا کہ 23 مارچ کو کراچی اور راولپنڈی کے مابین تیز ترین ٹرین جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔

عبدالعلیم خان کی گرفتاری ،وزیراعلیٰ پنجاب نے مشاورتی اجلاس بلا لیا

Image
عبدالعلیم خان کی گرفتاری ،وزیراعلیٰ پنجاب نے مشاورتی اجلاس بلا لیا وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مشاورتی اجلاس بلا لیا، عثمان بزدارنے وزیرقانون راجہ بشارت کوبھی فوری طلب کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات پنجاب اور سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ پنجاب نے مشاورتی اجلاس طلب کر لیا،عثمان بزدارنے وزیرقانون راجہ بشارت کوبھی فوری طلب کرلیا ۔اجلا س میں حکومت پنجاب موجودہ تناظرمیں لائحہ عمل طے کرے گی۔

نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

Image
نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تین مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے والے میاں نواز شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں ، سروسز اسپتال لاہور میں عارضہ قلب کا اسپیشل وارڈ اور خصوصی پروفیسرز موجود نہیں، جب کہ حکومت میاں نواز شریف کو استحقاق کے مطابق طبی سہولیات دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد و سپریم لیڈر میاں نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دی جائے کیونکہ ان کی صحت کے متعلق تمام ریکارڈ وہاں موجود ہے، وہاں ڈاکٹرز ان کو بیماری کی تاریخ سے متعلق اچھی طرح آگاہ ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنا حکومت اچھے قدم اٹھائے اور نواز شریف کا نام فوری ای سی ایل سے نکالے

وزیر بلدیات پنجاب علیم خا ن کو نیب حوالات میں منتقل کردیا گیا

Image
وزیر بلدیات پنجاب علیم خا ن کو نیب حوالات میں منتقل کردیا گیا قومی احتساب بیورو(نیب)نے وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان کو حراست میں لینے کے بعد نیب حوالات میں منتقل کر دیا،وزیر بلدیات کو ریمانڈ کیلئے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب )نے وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان کو آف شورکمپنیوں سے متعلق کیس میں آج نیب آفس طلب کیا تھا جہاں وزیر بلدیات سے آف شور کمپنیوں سے متعلق سوالات پوچھے گئے، عبدالعلیم نیب کے 18 میں سے صرف 3 سوالات کے جوابات دے سکے، نیب نے مطمئن نہ کرنے پر وزیر بلدیات کو حراست میں لے لیااور نیب حوالات میں منتقل کردیا گیا۔صوبائی وزیر کو ریمانڈ کیلئے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن صوبائی وزیر کا کیس سنیں گے، نیب کی جانب سے تفتیش کیلئے صوبائی وزیر کے 15 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

وزیر بلدیات پنجاب علیم خان کے نام مبینہ آف شورکمپنیوں کی تفصیلات

Image
وزیر بلدیات پنجاب علیم خان کے نام مبینہ آف شورکمپنیوں کی تفصیلات سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کے نام مبینہ آف شورکمپنیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں،علیم خان کی کمپنیوں میں آراینڈ آرانٹرنیشنل اور ایف زیڈسی شامل ہیں اس کے علاوہ آف شورکمپنیوں میں ہیکسم انویسٹمنٹ اوورسیزلمیٹڈبھی شامل ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے 900 کنال اراضی کمپنی ایم ایس اے اینڈاے کے نام پرحاصل کی،ملزم نے مزید 600 کنال اراضی خریدی،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے پاس سرمایہ کاری کیلئے پیسے کہاں سے آئے؟ 06- 2005 میں یواے ای،برطانیہ میں آف شورکمپنیاں بنائی گئیں ۔یب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بطورسیکرٹری سوسائٹی کرپشن میں ملوث پایاگیا،ملزم نے پاکستان اوربیرون ملک آمدن سے زائد اثاثے بنائے، اس کے علاوہ ملزم نے پراپرٹی کاروبارکیلئے کمپنیاں بنائیں اورخودسرمایہ کاری کی ۔

صدام حسین کا موت سے پہلے اپنی بیٹی کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا، کیا لکھا؟ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں

Image
صدام حسین کا موت سے پہلے اپنی بیٹی کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا، کیا لکھا؟ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں   عراق کے سابق صدر صدام حسین کا موت سے پہلے اپنی صاحبزادی رغد کے نام لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا ۔ اس خط میں صدام حسین نے کہا تھا کہ ان کی موت کے منصوبے پر کام کیا جارہا ہے۔ صدام حسین کی صاحبزادی رغد کے نام سے منسوب ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے اس خط کا کچھ حصہ شیئر کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے۔ ہاتھ سے لکھے گئے اس خط پر دسمبر 2003 کی تاریخ درج ہے۔ اس سے قبل بھی رغد اپنے والد کے ہاتھ سے لکھے پیغامات اور قصیدے شائع کرتی رہی ہیں۔ خیال رہے کہ امریکہ نے مارچ 2003 میں عراق پر حملہ کیا تھا اور اسی برس صدام حسین کو گرفتار کیا گیا تھا۔صدام حسین پر 3 برس تک مقدمہ چلایا گیا جس کے بعد انہیں 30 دسمبر 2006 کو عیدلاضحیٰ کے روز پھانسی پر لٹکادیا گیا تھا۔ ان کی پھانسی کو دنیا بھر کے ٹی وی چینلز پر براہ راست نشر کیا گیا تھا۔ رغد کی جانب سے ” صدام حسین شہید کا اپنی صاحبزادی رغد کے نام پیغام“ کے نام سے اس خط کو شیئر کیا گیا ہے۔ صدام حسین نے خط میں لکھا ہے ” مجھے پورا ی...

”پاسباں مل گئے کعبے کو صنم خانے سے “گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اعلان کرنے والے گیرٹ وائلڈ رزکے قریبی ساتھی نے اسلام مخالف کتاب لکھنے کے دوران اسلام قبول کر لیا ،یورپی دنیا مسلمانوں کے لیے بڑی خبر آگئی

Image
”پاسباں مل گئے کعبے کو صنم خانے سے “گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اعلان کرنے والے گیرٹ وائلڈ رزکے قریبی ساتھی نے اسلام مخالف کتاب لکھنے کے دوران اسلام قبول کر لیا ،یورپی دنیا مسلمانوں کے لیے بڑی خبر آگئی   گستاخ رسولﷺ گیرٹ وائلڈر کے ساتھی اور ہالینڈ کی سب سے بڑی مسلمان مخالف جماعت کے سابق رکن جورم وین کلیورن نے اسلام قبول کر لیا ۔ جورم وین کلیورن نیدر لینڈ کی دائیں بازو کی سب سے بڑی انتہا پسند جماعت کے دوسرے سیاستدان ہیں جنہوں نے اسلام قبول کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام سے متعلق جو کچھ جانتا تھا وہ سب غلطی فہمی تھی، پارٹی پالیسی کے باعث اسلام مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا۔ تفصیلات کے مطابق گستاخانہ خاکوں کے شرانگیز اور شرمناک کام میں ملوث گستاخ رسول ڈچ سیاستدان گیرٹ وائلڈر کے ساتھی نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ڈچ ریڈیو سے بات کرتے ہوئے جورم وین کلیورن نے بتا یا کہ ایک وقت میں وہ بھی اپنی سابقہ جماعت کے سربراہ گیرٹ وائلڈر کی طرح اسلام مخالف تھا، تاہم پھر وقت کے ساتھ ساتھ حقائق ان پر آشکار ہوتے گئے۔ جورم وان کلیورن کا کہنا ہے کہ انہوں نے مراکشی مسلمانوں سے متعلق نسل پرستانہ ریمارکس کے معام...

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بنکاک جانے سے روک دیا گیا

Image
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بنکاک جانے سے روک دیا گیا سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو لاہور ایئر پورٹ پر بنکاک جانے سے روک دیا گیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو لاہور ایئر پورٹ پر روک لیا گیا۔ وہ تھائی ایئر لائن کی پرواز 364 کے ذریعے بنکاک جارہے تھے جہاں سے انہوں نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیﺅل میں عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے روانہ ہونا تھا۔ یوسف رضا گیلانی سابق سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ لاہور ایئر پورٹ پر آئے تو انہیں ایف آئی اے امیگریشن حکام نے روک لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے جس کے باعث انہیں طیارے میں سوار نہیں ہونے دیا گیا۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی تین بڑے شہروں میں کمانڈ اینڈ کنٹرو ل سینٹر بنانے کی تیاریاں مکمل

Image
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی تین بڑے شہروں میں کمانڈ اینڈ کنٹرو ل سینٹر بنانے کی تیاریاں مکمل سیف سٹیز اتھارٹی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے پنجاب کے تین بڑے شہروں راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تعمیر کرے گی،پری بڈنگ میں13پاکستانی اور 10غیر ملکی کمپنیوں کا سیف سٹی پراجیکٹس میں گہری دلچسپی کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق  سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں پری بڈنگ پبلک پرائیویٹ پاٹنرشپ کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان،ممبرپی اینڈڈی آغا وقار،چیف ایڈمن آفیسر محمد کامران خان اور چیف فنانس آفیسر نثار چیمہ اورپی پی پی سیل سمیت 23نامورقومی و بین الاقوامی کمپنیوں نے شرکت کی۔ پری بڈنگ کانفرنس میں شامل 23کمپنیوں میں10 انٹر نیشنل اور 13پاکستانی کمپنیاں شامل تھیں۔ نوکیا،ہواوے،میٹ رولا،ہائی سیل پاور،صارف،این آر ٹی سی،میگا پلس،زیڈٹی ای اورپی ٹی سی ایل سمیت دیگر کمپنیوں نے منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے مزیدتین شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ لگائے گی یہ تین پراجیکٹ راولپنڈی،ملتان اور فیصل آباد م...

عدنان سمیع اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان نے اداکاری میں قدم رکھ لیا

Image
عدنان سمیع اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان نے اداکاری میں قدم رکھ لیا معروف گلوکار عدنان سمیع اور اداکارہ زیبابختیار کے بیٹے اذان سمیع خان نے اداکاری میں قدم رکھ لیا۔ نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق سیفی حسن نے بطور ہدایتکار اپنی فلم پٹخ دے میں اذان سمیع خان کوکاسٹ کیاہے جس کی دیگر کاسٹ میں احسن خان ،کبریٰ خان،جاوید شیخ،شمعون عباسی،شفقت چیمہ،بشریٰ انصاری اورہانیہ عامرشامل ہیں۔فلم کی پروڈیوسر مومنہ درید ہیں اورفلم کی شوٹنگ عنقریب شروع کی جائے گی۔یادرہے کہ عدنان سمیع اور زیبا بختیار کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی ۔

ایم ایم عالم روڈ گلبرگ میں 8 سالہ کم سن بچے کا چالان

Image
 ایم ایم عالم روڈ گلبرگ میں 8 سالہ کم سن بچے کا چالان صوبائی درالحکومت گلبرگ ایم ایم عالم روڈ پر کم سن بچے کا چالان، ٹریفک وارڈن نے 8 سالہ یوسف کا چالان کر دیا، 8 سالہ محمد یوسف کا چالان والد کے لائسنس پر کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ننھے ڈرائیور  یوسف کو اپنی  نئی نویلی الیکٹرک بائیک  مین روڈ پر لانا مہنگا پڑ گیا ،گاڑی پر نواب بن کر گھر سے سیر سپاٹے کو نکلنے والے  ننھے میاں کو کیا معلوم تھا کہ نوعمر بچےالیکٹرک بائیک  کو بڑی سڑک پر لے کر نہیں نکل سکتے؟ ننھا ڈرائیور جیسے ہی گلبرگ ایم ایم عالم روڈ پر آیا  تو ٹریفک پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ،چلان کاٹنے کے لیے ٹریفک وارڈن نے یوسف میاں کو روکا تو پیچھے سے بڑی گاڑی سے والد صاحب بھی اتر آئے اور اس طرح ننھے میاں یوسف تو بچ گئے لیکن ٹریفک وارڈن نے یوسف میاں کے والد صاحب کا  500  روپے کا چالان کر دیا۔

شیخ رشید وزیر اعظم عمران خان کو بلیک میل کر رہے ہیں:نبیل گبول

Image
شیخ رشید وزیر اعظم عمران خان کو بلیک میل کر رہے ہیں:نبیل گبول پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید پر وزیراعظم عمران خان کو بلیک میل کرنے کا الزام عائد کردیا۔  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ یہ بات ڈھکی چھپی نہیں کہ اتحادی اور تحریک انصاف کے اپنے لوگ عمران خان کو بلیک میل کررہے ہیں اور وہ ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ایک نشست رکھتے ہیں لیکن وہ بھی عمران خان کو بلیک میل کررہے ہیں، ہمارے علم میں ہے وہ کس کے کہنے پر یہ کررہے ہیں۔نبیل گبول نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بہت ساری چیزوں کے لیے سمجھوتہ کرلیا ہے، عوام سے تبدیلی کا وعدہ کیا گیا لیکن ایسا کچھ نہیں ہورہا جس کا عمران خان نے عوام سے وعدہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک التوا پر کسی کو معطل یا برخاست نہیں کیا جاسکتا، اگر یہ کام شروع ہوگیا تو ملک میں کوئی ادارہ نہیں چل سکے گا، حکومت کو اپوزیشن کام نہیں کرنے دے گی۔

پی آئی اے نے 3 نئے روٹوں پر پروازوں کے اجرا کا اعلان کردیا

Image
پی آئی اے نے 3 نئے روٹوں پر پروازوں کے اجرا کا اعلان کردیا قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے 3 نئے روٹوں پر پروازوں کے اجرا کا اعلان کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لئے 19 فروری کو ملتان سے شارجہ کی پروازوں کا آغاز کیا جائے گاجبکہ 21فروری کو پشاور سے شارجہ کا روٹ شروع ہوگا،اسی طرح 22فروری کو پشاور سے العین کی پروازوں کا بھی آغاز کیا جائے گا،ان روٹوں پر ہفتہ وار 2 پروازیں فلائی کریں گی۔ چیف ایگزیکٹو افسر پی آئی اے ارشد ملک کے مطابق خیبر پختونخواہ، فاٹا اور جنوبی پنجاب کی سہولت کے لئے نئے روٹس شروع کئے جا رہے ہیں اور بہت جلدمزید نئے روٹس پر بھی پروازیں شروع کرنے کا ارادہ ہے تاکہ عوام میں پی آئی اے کا اعتماد بحال کیا جا سکے ۔

”ہم بھی تھک چکے ہیں “افغانستان اپوزیشن نے روس میں ایسا اعتراف کر لیاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

Image
”ہم بھی تھک چکے ہیں “افغانستان اپوزیشن نے روس میں ایسا اعتراف کر لیاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے افغانستان کے سابق صدر اور اپوزیشن رہنما حامد کرزئی نے کہا ہے کہ طالبان سمیت تمام فریقین افغانستان کی اس طویل دورانیے کی جنگ سے تھک چکے ہیں ،افغان جنگ میں بہت جانوں کا ضیا ع ہوا۔ تفصیل کے مطابق روس کے دارالحکومت میں ماسکو میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان اور افغان اپوزیشن کی جانب سے شرکت کی گئی ۔اس موقع پر سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ توقع ہے ماسکو مذاکرات کا نتیجہ مثبت نکلے گا ،افغان امن عمل کے لیے امریکہ کی کوششوں کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان اور افغا نستان کے در میان اچھے تعلقات کی امید رکھتے ہیں ۔

عالیہ سے بریک اپ کے بعد سدھارتھ پہلی مرتبہ بول پڑے

Image
عالیہ سے بریک اپ کے بعد سدھارتھ پہلی مرتبہ بول پڑے   بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ساتھ 2012 میں فلم ’سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے ساتھ کیا، جس کے بعد سے ان دونوں کے افیئر کی خبریں میڈیا میں سامنے آتی رہی۔ ضرور پڑھیں:  سانحہ ساہیوال ،جے آئی ٹی سربراہ بغیرپورٹ عدالت میں پیش،چیف جسٹس کااظہار برہمی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سدھارتھ مہلوترا اور عالیہ بھٹ نے کبھی خود سامنے آکر اپنے تعلقات پر بات تو نہیں کی، تاہم ان کا پر ایونٹ میں ایک ساتھ ہونا، ان کے افیئر کی خبروں کی تصدیق کرتا رہا۔2016 سے 2017 تک ان دونوں کے افیئر کی خبریں سامنے آتی رہیں، تاہم گزشتہ سال بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ دونوں اداکاروں کا بریک اپ ہوچکا ہے، جس کے بعد اس خبر کی تصدیق خود عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا نے بھی کی۔عالیہ بھٹ تو کئی انٹرویوز میں سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ ہوئے بریک اپ پر بات کرچکی ہیں، تاہم سدھارتھ ملہوترا نے کبھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی، تاہم کافی ود کرن کے سیزن 6 میں سدھارتھ ملہوترا نے شو کے میزبان کرن جوہر کو عالیہ بھٹ کے ساتھ ہوئے بریک ا...

نوازشریف کو اچانک سروسز ہسپتال سے کس جگہ منتقل کر دیا گیا ؟ جیل نہیں بھیجا گیا بلکہ ۔۔ بڑی خبر آ گئی

Image
نوازشریف کو اچانک سروسز ہسپتال سے کس جگہ منتقل کر دیا گیا ؟ جیل نہیں بھیجا گیا بلکہ ۔۔ بڑی خبر آ گئی  نجی ٹی وی دنیا نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو سروسز ہسپتال سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا ہے جو کہ بالکل ساتھ ہی واقع ہے ۔ ضرور پڑھیں:  سانحہ ساہیوال ،جے آئی ٹی سربراہ بغیرپورٹ عدالت میں پیش،چیف جسٹس کااظہار برہمی تفصیلات کے مطابق نوازشریف کو پی آئی سی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس موقع پر مریم نواز اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدان بھی ہمراہ ہیں ۔یاد رہے کہ آج صبح میڈیا میں یہ خبر آئی کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں گردے میں پتھری کی نشاندہی ہو ئی ہے ۔سروسز ہسپتال منتقلی کے بعد نوازشریف کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ،سروسز اسپتال کی غازی علم دین شہید وارڈ میں نواز شریف کا سی ٹی سکین بھی کیا گیا۔طبی ماہرین کے مطابق نواز شریف کے گردے میں موجود پتھری لتھوٹرپسی سے نکالی جا سکتی ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سنائی گئی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

ترقی اورسپیڈ کا دعوے کرنے والے کیسا پاکستان چھوڑ کرگئے، وزیراعظم

Image
ترقی اورسپیڈ کا دعوے کرنے والے کیسا پاکستان چھوڑ کرگئے، وزیراعظم  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی اورسپیڈ کا دعوے کرنے والے کیسا پاکستان چھوڑ کرگئے جبکہ روپے کی قدر میں کمی کے باعث عوامی مشکلات کا احساس ہے۔ ضرور پڑھیں:  سانحہ ساہیوال ،جے آئی ٹی سربراہ بغیرپورٹ عدالت میں پیش،چیف جسٹس کااظہار برہمی اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت، صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومتی قیادت نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی موجود تھے۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

Image
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا، نوٹیفکیشن جاری  نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 56 پیسے اضافہ کر دیا، صارفین پر 4 ارب 20 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہو گا۔ ضرور پڑھیں:  سانحہ ساہیوال ،جے آئی ٹی سربراہ بغیرپورٹ عدالت میں پیش،چیف جسٹس کااظہار برہمی نیپرا نے عوام پر پھر بجلی گرا دی، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 56 پیسے اضافہ کر دیا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک ، لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپرا حکام کے مطابق دسمبر میں کوئلے اور آر ایل این جی سے سستی بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ کم چلائے گئے،اگر یہ پلانٹ چلائے جاتے تو صارفین کو 5 سے 6 پیسے فی یونٹ بجلی سستی ملتی۔

بھارت میں ساس نے اپنی بہو کے جسم کا اہم حصہ ہی دانٹوں سے چبا دیا

Image
بھارت میں ساس نے اپنی بہو کے جسم کا اہم حصہ ہی دانٹوں سے چبا دیا بھارت میں سنگدل ساس کھانا وقت پر نہ بنانے پر غصے میں آ گئی اور اپنی بہو کی انگلیاں ہی چبا ڈالیں ہیں ۔ ضرور پڑھیں:  سانحہ ساہیوال ،جے آئی ٹی سربراہ بغیرپورٹ عدالت میں پیش،چیف جسٹس کااظہار برہمی بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا جب 32 سالہ پریتی بھارتی اپنے نومولود بچے کو دودھ پلا رہی تھی اور اس کی ساس 6 سالہ سوشیلہ دیوی نے اے کھانا بنانے کو کہا، جواب میں پریتی نے کچھ دیر ٹہرنے کا کہا تو اس پر سوشیلہ دیوی شدید غصے میں آگئیں اورانہوں نے اپنی ہی بہو کے دائیں ہاتھ کی انگلیاں چبا ڈالیں۔پولیس کو اطلاع ملتے ہی سوشیلہ دیوی گھر سے فرار ہوگئیں جبکہ پریتی کوقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب ایس ایچ او اوپیندرا سنگھ کا کہنا ہے کہ واقع کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے،انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد ملزمہ (سوشیلہ دیوی) کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

گردے کی پتھری نکالنے کیلئے لندن جانے کی ضرورت نہیں،لال حویلی میں بھی گردے کی پتھری کا دم ہوتا ہے،شیخ رشید

Image
گردے کی پتھری نکالنے کیلئے لندن جانے کی ضرورت نہیں،لال حویلی میں بھی گردے کی پتھری کا دم ہوتا ہے،شیخ رشید وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گردے کی پتھری کاعلاج لندن میں ضروری نہیں ،لال حویلی میں بھی گردے کی پتھری کا دم ہوتا ہے اوردم سے پتھری نکل جاتی ہے۔ ضرور پڑھیں:  سانحہ ساہیوال ،جے آئی ٹی سربراہ بغیرپورٹ عدالت میں پیش،چیف جسٹس کااظہار برہمی تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید ریلوے سٹیشن کے افتتاح کیلئے نارووال پہنچ گئے ،اس موقع پر نوازشریف کے گردے میں پتھری کی نشاندہی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گردے کی پتھری کاعلاج لندن میں ضروری نہیں ،لال حویلی میں بھی گردے کی پتھری کا دم ہوتا ہے۔وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا ہے کہ لال حویلی میں دم سے پتھری نکل جاتی ہے،پتھری نکالنے کیلئے لندن جانے کی ضرورت نہیں۔ ضرور پڑھیں:  حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی پہلی ہی سفارش رد کردی بلاول کے بیان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول سے کہتا ہوں معافی مانگ لے،اسی میں فائد ہ ہے۔

پاکستان کے معروف اداکارنے شادی کر لی ، لڑکی کون ہے ؟ انتہائی خوبصورت تصاویر سامنے آ گئیں

Image
پاکستان کے معروف اداکارنے شادی کر لی ، لڑکی کون ہے ؟ انتہائی خوبصورت تصاویر سامنے آ گئیں معروف ڈرامہ سیریل ” دل موم کا دیا “ کے ہیرو ’ ٹیپو ‘ عرف سلمان فیصل نیہا ملک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ۔ ضرور پڑھیں:  سانحہ ساہیوال ،جے آئی ٹی سربراہ بغیرپورٹ عدالت میں پیش،چیف جسٹس کااظہار برہمی تفصیلات کے مطابق سلمان فیصل پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ صباءفیصل کے بیٹے ہیں جنہوں نے اپنی درینہ دوست نیہا ملک کے ساتھ نکاح کر لیا ہے جبکہ اس تقریب میں سلمان فیصلہ کی بہن سعدیہ اور بھائی ارسلان نے شرکت کی ۔ان خوبصورت لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا رجارہاہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہاہے ۔ ضرور پڑھیں:  حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی پہلی ہی سفارش رد کردی اس تصویر میں سلمان فیصل اور ارسلان فیصل اپنی والدہ صباءفیصلہ ، جو کہ بڑی اداکارہ ہیں ، کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ضرور پڑھیں:  وزیراعظم نے عوام کے سب سے بڑے مسئلے کا نوٹس لے لیا، انکوائری کا حکم دیدیا اس تصویر میں تینوں بہن بھائی ایک ساتھ کھڑے ہیں ۔ ضرور پڑھی...

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Image
خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع  تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 فروری تک توسیع کردی گئی۔ ضرور پڑھیں:  سانحہ ساہیوال ،جے آئی ٹی سربراہ بغیرپورٹ عدالت میں پیش،چیف جسٹس کااظہار برہمی لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت میں تحریک لبیک کے رہنماو¿ں کے خلاف املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پارٹی کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد نے علامہ خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 فروری تک توسیع کردی۔ خادم حسین رضوی کی پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ تحریک لبیک کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ ضرور پڑھیں:  حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی پہلی ہی سفارش رد کردی واضح رہے کہ توہین رسالت کیس میں آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں خادم حسین رضوی سمیت تحریک لبیک کے متعدد رہنماو¿ں اور کارکنا...

اسلام آباد کے قریب گاﺅں شاہدرہ میں رات کو چیتا آ کر کیا کرتا ہے ؟ خوفناک انکشاف ہو گیا

Image
اسلام آباد کے قریب گاﺅں شاہدرہ میں رات کو چیتا آ کر کیا کرتا ہے ؟ خوفناک انکشاف ہو گیا اسلام آباد کے قریب واقع گاﺅں شاہدرہ میں چیتے کی وارداتوں کے باعث رہائشیوں میں خوف کا عالم ہے جو کہ گزشتہ کچھ دنوں میں مقامی افراد کے پالتو جانوروں پر حملہ کر کے انہیں اپنا ’ڈنر ‘ بنا چکا ہے ۔ ضرور پڑھیں:  سانحہ ساہیوال ،جے آئی ٹی سربراہ بغیرپورٹ عدالت میں پیش،چیف جسٹس کااظہار برہمی چیتے کی آوارہ گردی اور چہل پہل کے باعث گاﺅں کے لوگوں کی نقل و حمل بھی محدود ہو کر رہ گئی ہے اور لوگ دیر رات اور صبح سویرے گھروں سے نکلنے سے پرہیز کرنے لگے ہیں ۔گاﺅں کے رہائشیوں کا کہناہے کہ چیتا ان کی دو درجن سے زائد بکریاں ، چھ سے زائد بھینسیں کو اپنا شکار بنا چکا ہے جس کے باعث لوگوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہاہے ۔گاﺅں کے رہائشی ذاکر نامی شخص کا کہناتھا کہ چیتے نے اس کی گائے پر گھر کے دو سو میٹر کے احاطے میں حملہ کیا اور اپنے ساتھ لے گیا ۔مسجد کے امام کی بھی کہانی کچھ اسی طرح کی ہے جس کی ماہانہ آمدن صرف آٹھ ہزار روپے ہے اور اس کے پاس بھی ایک گائے تھی جسے چیتے نے اپنے حملے کا نشانہ بنا دیا تاہم اب اس کے پاس اتنے ...

حکومت کا کل ملک بھر میں عام تعطیل کااعلان

Image
حکومت کا کل ملک بھر میں عام تعطیل کااعلان حکومت پاکستان نے کل یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس دن کی مناسبت سے کل سرکاری سطح پر کشمیر سیمینار اور ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ ضرور پڑھیں:  سانحہ ساہیوال ،جے آئی ٹی سربراہ بغیرپورٹ عدالت میں پیش،چیف جسٹس کااظہار برہمی وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق یوم کشمیر پر کل 5 فروری کو چھٹی ہو گی۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق تعطیل کا حکم ملک بھر میں فافذالعمل ہو گا۔ ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔

پاکستان پانی کی کمی سے متعلق خطرناک دہانے پرہے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

Image
پاکستان پانی کی کمی سے متعلق خطرناک دہانے پرہے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان پانی کی کمی سے متعلق خطرناک دہانے پر ہے ، ڈیم کی مہم چلانا اور آگاہی اصل مقصد تھا، ڈیم کیلئے جمع کئے گئے فنڈز کا سپریم کورٹ ضامن ہے، حکومت نے ڈیم کیلئے جو اقدامات کئے قوم کوآگاہ کرے۔ ضرور پڑھیں:  سانحہ ساہیوال ،جے آئی ٹی سربراہ بغیرپورٹ عدالت میں پیش،چیف جسٹس کااظہار برہمی تفصیلات کے مطابق لاہور میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پانی حیات ہے اس کے بغیرزندگی کاتصورنہیں، پانی قدرت کاتحفہ ہے، جس سے زندگی جڑی ہے۔سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پانی کی کمی کوکراچی میں محسوس کیا، کوئٹہ میں سماعت کررہا تھا تو پانی کے ذخائرمیں کمی کاپتہ چلا، پاکستان پانی کی کمی سے متعلق خطرناک دہانے پر ہے۔ ضرور پڑھیں:  حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی پہلی ہی سفارش رد کردی جسٹس(ر) ثاقب نثار نے کہا سندھ کیلئے3 اور پنجاب کیلئے 2 بڑے ڈیم کے آرڈر دیئے، راول ڈیم میں آبادیوں کا فضلہ جارہاہے، راول ڈیم کا پانی راولپنڈی کے لوگوں کو پینے کیلئے دیا جارہا ہے، ہمیں پان...

وفاقی حکومت نے شکار کیلئے 13 لائسنس جاری کر دیئے لیکن کن لوگوں کو ؟بڑی خبر آ گئی

Image
وفاقی حکومت نے شکار کیلئے 13 لائسنس جاری کر دیئے لیکن کن لوگوں کو ؟بڑی خبر آ گئی   وفاقی حکومت نے خلیجی ممالک کے شاہی خاندانوں کو سندھ میں ہوبارہ کا شکار کرنے کیلئے 13 لائسنس جاری کر دیئے ہیں ۔ ضرور پڑھیں:  سانحہ ساہیوال ،جے آئی ٹی سربراہ بغیرپورٹ عدالت میں پیش،چیف جسٹس کااظہار برہمی تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے شکار کیلئے یہ لائسنس سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، بحرین اور قطر کے بادشاہ ، صدر ، ولی عہد ، کزن اور سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے فوجی سربراہوں کو جاری کیے ہیں ۔یاد رہے کہ ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شکار کیلئے لائسنس جاری کرنے پر ن لیگ کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا تی رہی ہیں اور ان کی جانب سے خیبر پختون خواہ میں شکار کیلئے کی اجازت دینے سے بھی انکار کر دیا گیا تھا جہاں تحریک انصاف کی حکومت تھی ۔