پی آئی اے نے 3 نئے روٹوں پر پروازوں کے اجرا کا اعلان کردیا

پی آئی اے نے 3 نئے روٹوں پر پروازوں کے اجرا کا اعلان کردیاÙ¾ÛŒ آئی اے Ù†Û’ 3 نئے روٹوں پر پروازوں Ú©Û’ اجرا کا اعلان کردیاقومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے 3 نئے روٹوں پر پروازوں کے اجرا کا اعلان کردیاہے۔





تفصیلات کے مطابق پی آئی کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لئے 19 فروری کو ملتان سے شارجہ کی پروازوں کا آغاز کیا جائے گاجبکہ 21فروری کو پشاور سے شارجہ کا روٹ شروع ہوگا،اسی طرح 22فروری کو پشاور سے العین کی پروازوں کا بھی آغاز کیا جائے گا،ان روٹوں پر ہفتہ وار 2 پروازیں فلائی کریں گی۔ چیف ایگزیکٹو افسر پی آئی اے ارشد ملک کے مطابق خیبر پختونخواہ، فاٹا اور جنوبی پنجاب کی سہولت کے لئے نئے روٹس شروع کئے جا رہے ہیں اور بہت جلدمزید نئے روٹس پر بھی پروازیں شروع کرنے کا ارادہ ہے تاکہ عوام میں پی آئی اے کا اعتماد بحال کیا جا سکے ۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان