ایم ایم عالم روڈ گلبرگ میں 8 سالہ کم سن بچے کا چالان

 ایم ایم عالم روڈ گلبرگ میں 8 سالہ کم سن بچے کا چالان ایم ایم عالم روڈ گلبرگ میں 8 سالہ Ú©Ù… سن بچے کا چالانصوبائی درالحکومت گلبرگ ایم ایم عالم روڈ پر کم سن بچے کا چالان، ٹریفک وارڈن نے 8 سالہ یوسف کا چالان کر دیا، 8 سالہ محمد یوسف کا چالان والد کے لائسنس پر کیا گیا۔


نجی ٹی وی کے مطابق ننھے ڈرائیور  یوسف کو اپنی  نئی نویلی الیکٹرک بائیک  مین روڈ پر لانا مہنگا پڑ گیا ،گاڑی پر نواب بن کر گھر سے سیر سپاٹے کو نکلنے والے  ننھے میاں کو کیا معلوم تھا کہ نوعمر بچےالیکٹرک بائیک  کو بڑی سڑک پر لے کر نہیں نکل سکتے؟ ننھا ڈرائیور جیسے ہی گلبرگ ایم ایم عالم روڈ پر آیا  تو ٹریفک پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ،چلان کاٹنے کے لیے ٹریفک وارڈن نے یوسف میاں کو روکا تو پیچھے سے بڑی گاڑی سے والد صاحب بھی اتر آئے اور اس طرح ننھے میاں یوسف تو بچ گئے لیکن ٹریفک وارڈن نے یوسف میاں کے والد صاحب کا  500  روپے کا چالان کر دیا۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان