سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بنکاک جانے سے روک دیا گیا

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو بنکاک جانے سے روک دیا گیاسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی Ú©Ùˆ بنکاک جانے سے روک دیا گیاسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو لاہور ایئر پورٹ پر بنکاک جانے سے روک دیا گیا۔


نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو لاہور ایئر پورٹ پر روک لیا گیا۔ وہ تھائی ایئر لائن کی پرواز 364 کے ذریعے بنکاک جارہے تھے جہاں سے انہوں نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیﺅل میں عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے روانہ ہونا تھا۔ یوسف رضا گیلانی سابق سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ لاہور ایئر پورٹ پر آئے تو انہیں ایف آئی اے امیگریشن حکام نے روک لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے جس کے باعث انہیں طیارے میں سوار نہیں ہونے دیا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان