وزیر بلدیات پنجاب علیم خا ن کو نیب حوالات میں منتقل کردیا گیا

وزیر بلدیات پنجاب علیم خا ن کو نیب حوالات میں منتقل کردیا گیاوزیر بلدیات پنجاب علیم خا Ù† Ú©Ùˆ نیب حوالات میں منتقل کردیا گیاقومی احتساب بیورو(نیب)نے وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان کو حراست میں لینے کے بعد نیب حوالات میں منتقل کر دیا،وزیر بلدیات کو ریمانڈ کیلئے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب )نے وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان کو آف شورکمپنیوں سے متعلق کیس میں آج نیب آفس طلب کیا تھا جہاں وزیر بلدیات سے آف شور کمپنیوں سے متعلق سوالات پوچھے گئے، عبدالعلیم نیب کے 18 میں سے صرف 3 سوالات کے جوابات دے سکے، نیب نے مطمئن نہ کرنے پر وزیر بلدیات کو حراست میں لے لیااور نیب حوالات میں منتقل کردیا گیا۔صوبائی وزیر کو ریمانڈ کیلئے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن صوبائی وزیر کا کیس سنیں گے، نیب کی جانب سے تفتیش کیلئے صوبائی وزیر کے 15 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان