گمشدہ بچوں کی تلاش میں مدد کیلئے سافٹ ویئر اور موبائل ایپلی کیشن تیار

گمشدہ بچوں کی تلاش میں مدد کیلئے سافٹ ویئر اور موبائل ایپلی کیشن تیاگمشدہ بچوں Ú©ÛŒ تلاش میں مدد کیلئے سافٹ ویئر اور موبائل ایپلی کیشن تیارسندھ پولیس نے گمشدہ بچوں کی تلاش میں مدد کیلئے سافٹ ویئر اور موبائل ایپلی کیشن تیار کرلی، جلد متعارف کرا دی جائے گی،اس ایپلی کیشن کا مقصد گمشدہ بچوں کا ڈیٹا یکجا کرنا ہے، ایپلی کیشن کے ذریعے صوبے بھر میں بچوں کے گم ہونے کی اطلاع اور معلومات فوری دی جا سکے گی۔

تفصیلات کے مطا بق سندھ پولیس نے قابل تحسین اقدام اٹھاتے ہوئے لاپتا بچوں کی تلاش میں مدد دینے کیلئے موبائل اپلیکشن تیار کر لی ہے، جو جلد متعارف کرا دی جائے گی۔آئی جی سندھ کی ہدایت پر بنائے جانے والے سافٹ ویئر اور موبائل اپلیکشن آخری مراحل میں ہیں، جن کی مدد سے لاپتا بچوں کا ڈیٹا یکجا ہو جائے گا اور صوبے بھر میں بچوں کے گم ہونے کی اطلاع اور معلومات فوری دی جا سکے گی،لاپتا بچوں سے متعلق ایپلی کیشن کو شہریوں نے بھی سراہا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن رسپانس سینٹر کے مطابق 18 بچے 2015 سے تاحال لاپتا ہیں جن کے حوالے سے اشتہارات شائع کرائے جاتے رہے ہیں۔ر

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان