وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےاپنے دورہ ملتان کے موقع پر بعض دکانیں بند کرانے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انتظامیہ کو 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب دورہ ملتان کے دوران انتظامیہ کی جانب سے دکانیں بند کرائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دورے کے دوران دکانیں بند کرانا کسی صورت قابل قبول نہیں،میں شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہا ہوں اور دکانیں بند کرا کر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہماری پالیسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی دکانیں بند کرائی ہیں، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت ...
ی پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے شاہ جہان بلوچنے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ا یکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے دل اور گڑھ سمجھے جانے والے لیاری سے (ن) لیگ نے پیپلز پارٹی کی وکٹ گرادی اور سابق رکن قومی اسمبلی شاہجہاں بلوچ (ن) لیگ کو پیارے ہوگئے۔شاہ جہان بلوچ نے کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف سے ملاقات کی اور قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا، شاہ جہان بلوچ نے لاہور میں حمزہ شہباز سے بھی ملاقات کی اور (ن) لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔
Comments
Post a Comment