ملک بھر میں سردی کا راج، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دی

ملک بھر میں سردی کا راج، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دملک بھر میں سردی کا راج، محکمہ موسمیات Ù†Û’ بارش Ú©ÛŒ پیشگوئی کر دییملک میں جاڑے کا اثر برقرار ہے، بارش کا نیا سسٹم آج بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں داخل ہوگا۔ کوئٹہ، ژوب، کوہاٹ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بادل برسیں گے۔ پنجاب کے میدانی علاقے دھند میں دھندلائے رہے۔

موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے آج کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑی پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہی، لاہور سے شیخوپورہ تک موٹروے دھند کے باعث بند رہی۔ ترجمان موٹر وے کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔
ادھر شمالی علاقہ جات سمیت اکثر پہاڑی مقامات پر خون جما دینے والی سردی برقرار ہے، آج بگروٹ سرد ترین مقام رہا جہاں پارہ منفی 12 ڈگری تک گر گیا۔ سکردو اور کالام میں منفی 10، گوپس منفی 9، استور منفی 8، مالم جبہ میں منفی 5 اور قلات میں منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 1، لاہور میں 2، فیصل آباد صفر، ملتان 5، پشاور 2 جبکہ کراچی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان