کارگیل کمپنی کا پاکستان میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
کارگیل کمپنی کا پاکستان میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلا
نمعروف ملٹی نیشنل کمپنی کارگیل نے پاکستان میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔
وزیر اعظم عمران خان سے کارگیل کمپنی کے سربراہ مارشل اسمتھ نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں انہوں نے کمپنی کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔ مارشل سمتھ نے کہا کہ کارگیل کمپنی تین سے پانچ سال کے دوران 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ یہ سرمایہ کاری زراعت، ڈیری ، بیج ، کھاد اور تیل کی پیداوار کے شعبوں میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 2012 میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند تھے لیکن اس وقت کی حکومت نے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا۔ موجودہ حکومت آنے کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہواہے۔
Comments
Post a Comment