عمران خان کرکٹ ٹیم کی طرح پاکستان کی قیادت کریں تو بڑا فائدہ ہو گا ،امید ہےغیرملکی ٹیمیں بھی جلدپاکستان کادورہ کریں گی:سابق ویسٹ اینڈین کرکٹر گس لوگی

عمران خان کرکٹ ٹیم کی طرح پاکستان کی قیادت کریں تو بڑا فائدہ ہو گا ،امید ہےغیرملکی ٹیمیں بھی جلدپاکستان کادورہ کریں گی:سابق ویسٹ اینڈین کرکٹر گس لوگی Ø¹Ù…ران خان کرکٹ ٹیم Ú©ÛŒ طرح پاکستان Ú©ÛŒ قیادت کریں تو بڑا فائدہ ہو گا ،امید ہےغیرملکی ٹیمیں بھی جلدپاکستان کادورہ کریں Ú¯ÛŒ:سابق ویسٹ اینڈین کرکٹر گس لوگیمشہور سابق ویسٹ انڈین کرکٹر اور پاکستان کا دورہ کرنے والی ویمن کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچگس لوگی نےعمران خان کی قیادت پربھرپوراعتمادکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نےجیسےٹیم کی قیادت کی،ویسے پاکستان کی قیادت کریں گےتوفائدہ ہوگا،عمران خان کیلیے بطوروزیراعظم نیک خواہشات کااظہارکرتاہوں،امید ہے کہ غیرملکی ٹیمیں بھی جلدپاکستان کادورہ کریں گی۔


کراچی میں نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے گس لوگی نے ماضی میں کئے جانے والے دورہ پاکستان کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سےبڑی یادیں وابستہ ہیں،میں جب بھی پاکستان آیامجھے بہت پیارملا ،پاکستانی قوم کرکٹ سےپیار کرنےوالی قوم ہے،پاکستان میں کرکٹ آہستہ آہستہ واپس آرہی ہے،پاکستان میں پہلےچھوٹےشہروں میں بھی میچزہوتےتھےجس سےکرکٹ کوترقی ملی،پہلےہم ہرجگہ آسانی سےگھومتےپھرتےتھے،اب تھوڑامختلف پروٹوکول ہے،امید ہےجلد پاکستان میں سب کچھ پہلےجیساہوجائےگا اور غیر ملکی ٹیمیں بھی پاکستان کادورہ کریں گی۔گس لوگی کا کہنا تھا کہ  1992ورلڈ کپ میری زندگی کے یادگار واقعات میں سےایک ہے، 1992کاورلڈکپ عمران خان نےنوجوان کھلاڑیوں کیساتھ جیتاتھا،اس دورمیں ہمیں وقاریونس کوکھیلنا بہت مشکل ہواکرتاتھا۔ انہوں نے کہا کہ کب وقار یونس کی گیند وکٹ کولگ جاتی؟معلوم نہیں پڑتا تھا ۔مشہور سابق  ویسٹ انڈین کرکٹر گس لوگی نے  پاکستان میں غیر ملکی ٹیموں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان میں کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے بہترین انتظامات ہیں،امیدکرتا ہوں دیگرغیرملکی ٹیمیں بھی جلدپاکستان کادورہ کریں گی۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان