جنوری میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا: پاکستان شماریات بیورو

جنوری میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا: پاکستان شماریات Ø¬Ù†ÙˆØ±ÛŒ میں مہنگائی Ú©ÛŒ شرح میں اضافہ ہوا: پاکستان شماریات بیورو بیوروپاکستان شماریات بیورو کے مطابق پاکستان میں جنوری کے مہینے میں مہنگائی میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان شماریات بیورو نے مہنگائی کے ماہانہ اعداد وشمار جاری کردیے ہیں جن کے مطابق پاکستان میں دسمبر کی نسبت جنوری میں مہنگائی ایک فیصدبڑھی۔ رواں مالی سال جولائی تاجنوری تک مہنگائی میں 6 اعشاریہ 21 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مجموعی طور پر گزشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی 7 اعشاریہ 19 فیصد بڑھی۔شماریات بیورو کے اعدادو شمار کے مطابق ایک سال میں گیس کی قیمت میں 85فیصداضافہ ہوا جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 15 فیصد اور سی این جی 28 فیصد مہنگی ہوئی۔ ڈیزل کی قیمت میں 19 فیصد، مٹی کے تیل میں 16 فیصد اور بسوں کے کرایوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ ایک سال کے دوران سگریٹ 20 فیصد اور چائے کی پتی 17 فیصد مہنگی ہوئی۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان