پاکستانی ٹیم کے میچ ہارنے کی اصل وجہ صدر مملکت عارف علوی نے ڈھونڈ نکالی
پاکستانی ٹیم کے میچ ہارنے کی اصل وجہ صدر مملکت عارف علوی نے ڈھونڈ نکالی
پاکستان ٹیم مسلسل 11 سیریز جیتنے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ہار گئی ہے جس کے باعث پاکستانی غم میں مبتلا ہیں۔ سوشل میڈیا پر لوگ بابر اعظم کی زبردست اننگ کے باوجود میچ ہارنے کی مختلف وجوہات بیان کر رہے ہیں لیکن ایسے میں صدر مملکت عارف علوی نے سب سے زبردست تجزیہ کیا ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے اپنے ایک ٹویٹ میں گرین شرٹس کے میچ ہارنے کا ذمہ دار باﺅلرز اور بلے باز دونوں کو ہی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہماری باﺅلنگ کی باری آئی تو ہمارے گیند باز آہستہ گیندیں نہیں کراسکے جس کے باعث زیادہ رنز بنے ۔ صدر مملکت نے ایک مخصوص بلے باز کا نام لیے بغیر قرار دیا کہ اس نے بہت سلو بیٹنگ کی جس کی وجہ سے پاکستان میچ ہار گیا۔ اس سے قبل شعیب ملک بھی میچ کی اختتامی تقریب کے دوران اسی قسم کے تاثرات کا اظہار کرچکے ہیں۔
Comments
Post a Comment