وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےاپنے دورہ ملتان کے موقع پر بعض دکانیں بند کرانے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انتظامیہ کو 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب دورہ ملتان کے دوران انتظامیہ کی جانب سے دکانیں بند کرائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دورے کے دوران دکانیں بند کرانا کسی صورت قابل قبول نہیں،میں شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہا ہوں اور دکانیں بند کرا کر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہماری پالیسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی دکانیں بند کرائی ہیں، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت ...
حکومت غیر ملکیوں کو ہوٹلز میں وہ کون سی چیزیں مہیا کرسکتی ہے جوعام پاکستانیوں کودستیاب نہیں؟ سینیٹر مصطفی نواز نے سیاحت کو فروغ دینے کا نسخہ دے دیا پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ حکومت کو سیاحت کے حوالے سے غیر ملکیوں کوسہولیات مہیا کرنی چاہئے ، غیر ملکیوں کو ہوٹلز میں وہ سہولیا ت مہیا ہوسکتی ہیں جوعام پاکستانی شہری کو دستیاب نہیں ہیں۔ جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ “میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نوازکھوکھر نے کہا کہ پچھلے چھ ماہ میں ایک پاکستان کی بہت سے مثالیں موجود ہیں، اس ایک پاکستان کے اندر ابھی بھی دوپاکستان نظر آتے ہیں، اعظم سواتی کا کیس ، ڈ ی پی او پاکپتن کاتبادلہ ، حکومتی وزراءکی نیب کے درجنوں مقدمات کے باوجود عدم گرفتاری ایک پاکستان کی بڑی مثالیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی سے درجنوں لوگوں کونکالا جارہاہے ، میڈیا کے سینکڑوں لوگوں کو بیرو ز گار کیا جاچکا ، بجلی ، گیس مہنگی کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پر عمران خان نے مسلم لیگ ن کی حکومت کو بھرپور ٹارگٹ کیا تھا ، اس حوالے سے ان کی تقریروں کونکال کر دیکھا جاسکتاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کو ئی اچھا کام کرے گی تو ہم اس کو بھر پور سپورٹ کریں گے ، حکومت کو سیاحت کے حوالے سے غیر ملکیوں کوسہولیات مہیا کرنی چاہئے ، غیر ملکیوں کو ہوٹلز میں وہ سہولیا ت
Comments
Post a Comment