زراعت کے شعبے کا فروغ اولین ترجیح ،صوبائی حکومتیں برآمدات بڑھانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات کی نشاندہی کریں:وزیر اعظم عمران خان
زراعت کے شعبے کا فروغ اولین ترجیح ،صوبائی حکومتیں برآمدات بڑھانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات کی نشاندہی کریں:وزیر اعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے کا فروغ اولین ترجیح ہے، زراعت کے شعبے میں ملکی صلاحیت سے مکمل طور پر مستفید ہونے کے سلسلے میں وفاقی حکومت اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں کو ہر ممکنہ معاونت فراہم کریگی ،وزیر اعظم نے دوست ممالک سے زرعی ٹیکنالوجی میں معاونت کیلئے صوبوں سے سفارشات طلب کرلیں۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارتایگریکلچر اور فوڈ پراسسنگ سے متعلق اعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی کے علاوہ صوبائی وزراء برائے محکمہ زراعت، وفاقی و صوبائی سیکریٹریز اور زراعت سے متعلقہ شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ وزیر اعظم نے ملک میں زراعت کے شعبے کو مستحکم کرنے اور ملکی زراعت کے فروغ کے سلسلے میں چائنا سمیت دوست ملکوں کی جانب سے ٹیکنالوجی و دیگر معاونت سے بھرپور طریقے سے استفادہ کرنے کیلئے صوبوں سے سفارشات طلب کر لیں ، صوبوں کو ایک ہفتے میں اپنی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زراعت کے شعبے کا فروغ اولین ترجیح ہے، زراعت کے شعبے میں ملکی صلاحیت سے مکمل طور پر مستفید ہونے کے سلسلے میں وفاقی حکومت اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں کو ہر ممکنہ معاونت فراہم کریگی۔ انہوں نے ہدایت کی صوبائی حکومتیں زراعت کے فروغ اور خصوصا زراعت کے شعبے میں برآمدات بڑھانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات کی نشاندہی کریں۔
Comments
Post a Comment