E-PAPER URDU NEWS NET 30 JAN 2019

”خواتین 40 سال کے بعد یہ انتہائی شرمناک کام کرنے سے نہیں گھبراتیں“، مشہوربالی وڈ اداکارہ نے خواتین کی توبہ توبہ کروادیبالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ یہ بات سچ ہے کہ خواتین 40 سال کے بعد کسی سے تعلقات استوار کرنے سے نہیں گھبراتیں اور نوجوانی سے زیادہ ادھیڑ عمری میں پرکشش اور بے خوف دکھائی دیتی ہیں۔





0:00/0:00
Skip in 5

ڈان نیوز کے مطابق فلم فیئر سے خصوصی گفتگو میں ودیا بالن نے پہلی بار خواتین کی جانب سے محبت کرنے، جنس مخالف سے تعلقات استوار کرنے اور خواتین کی جانب سے ادھیڑ عمری میں پرکشش دکھائی دینے جیسے موضوعات پر کھل کر بات کی۔مشہور فلم ڈرٹی پکچر، تمہاری سلو اور کہانی جیسی فلموں میں شاندار اداکاری دکھانے والی 40 سالہ اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ خواتین نوجوانی سے زیادہ ادھیڑ عمری میں پرکشش اور بے خوف دکھائی دیتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دراصل بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ خواتین میں جہاں اعتماد آتا ہے، وہیں ان کا خوف بھی ختم ہوتا جاتا ہے۔

ودیا بالن نے کہا کہ زیادہ تر خواتین خود کو 40 سال کی عمر کے بعد بااعتماد، پرسکون اور پرکشش سمجھتی ہیں اور اسی عمر میں ہی خواتین کسی سے تعلقات استوار کرنے سے بھی نہیں گھبراتیں البتہ کچھ خواتین کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ بڑھتی عمر سے خوف کھاتی ہیں اور وہ محبت کرنے سے بھی جی چراتی ہی۔

انہوں نے کہاکہ انہیں کسی دوست نے بتایا کہ خواتین سے 35 سال کی عمر کے بعد ہی مذاق کرنے یا ان سے تعلقات استوار کرنے میں لطف زیادہ آتا ہے لیکن ان کے خیال میں اس کے لئے خواتین کا 35 سال کا ہونا نہیں بلکہ 40 سال کا ہونا اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے مطابق خواتین 40 سال کی عمر کو پہنچتے ہی بااعتماد ہوجاتی ہیں اور انہیں تعلقات استوار کرنے میں بھی کوئی دشواری محسوس نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ مجھے اضافی وزن کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتاہے، تاہم میں سمجھتی ہوں کہ میرے بڑھے ہوئے وزن میں ہی میری کی خوبصورتی ہے۔


واضح رہے کہ پدما شری، نیشنل اور فلم فیئر ایواڈز سمیت دیگر ایوارڈ حاصل کرنے والی ودیا بالن نے 1995 میں پہلی بار ایک فلم میں مختصر کردار ادا کیا تھا، تاہم انہوں نے اداکاری کا باقاعدہ آغاز 2003 میں ایک بنگالی فلم میں اداکاری سے شروع کیا تھا ۔                                                                                    read moreآئی سی سی نے کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا شیڈول جاری کردیا             وزیراعظم عمران خان نے طورخم بارڈر کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردیں ،سن کر افغان عوام بھی خوش ہو جائے گی                                     For news in English Please visit ENN

رحمان ملک سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو بلانے کی بجائے خود لاہور جاتے :نا ز بلوچ کی رائےرحمان ملک سانحہ ساہیوال Ú©Û’ متاثرین Ú©Ùˆ بلانے Ú©ÛŒ بجائے خود لاہور جاتے :نا ز بلوچ Ú©ÛŒ رائے پیپلز پارٹی کی رہنمانازبلوچ نے کہاہے کہ رحمان ملک کوچاہئے تھا کہ سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو بلانے کی بجائے خود لاہور میں ان کے پاس جاتے اور ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ۔


جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے نا ز بلوچ نے کہاکہ پیپلز پارٹی 18ویں ترمیم پر بڑی مضبوطی سے یقین رکھتی ہے اور سانحہ ساہیوال کے مقتولین کے لواحقین کو پنجاب میں حکومت کی جانب سے تحفظ کی یقین دہانی کروائی جائے ، یہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ، وہ ان کوتحفظ دے ۔

0:00/0:00
Skip in 5
انہوں نے کہا کہ رحمان ملک کوچاہئے تھا کہ متاثرین کو بلانے کی بجائے خود لاہور میں ان کے پاس جاتے اور ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ اس خاندان کوتحفظ فراہم کرنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

”شعیب اختر نے تنقید نہیں کی بلکہ ۔۔۔“قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد راولپنڈی ایکسپریس پر بھڑک اٹھ”شعیب اختر Ù†Û’ تنقید نہیں Ú©ÛŒ بلکہ ۔۔۔“قومی ٹیم Ú©Û’ کپتان سرفراز احمد راولپنڈی ایکسپریس پر بھڑک اٹھےقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سابق فاسٹ باولر شعیب اختر پر برس پڑے ۔ان کا کہنا ہے کہ سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے تنقید نہیں بلکہ ذاتی حملے کیے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے 4 میچز میں معطلی کی سزا کے بعد جنوبی افریقا سے وطن واپس پہنچے۔اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ شعیب اختر نے آپ پر تنقید کی ،اس حوالے سے آپ کا کیا کہنا ہے ؟اس پر سرفراز احمد نے کہا کہ شعیب اختر نے تنقید نہیں بلکہ ذاتی حملے کیے۔


یاد رہے کہ سرفراز احمد کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے میچ میں نسلی تعصب پر مبنی جملے کسے تھے جس پر شعیب اختر نے جیو نیوز کے پروگرام 'نیا پاکستان' میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرفراز بہت سستے میں چھوٹ گئے ہیں، میر ی اطلاع کے مطابق ان پر دس میچز کیلئے پابندی عائد کی جارہی تھی اور تین ماہ کے لیے پابندی بھی لگائی جاسکتی تھی۔

آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا شیڈول جاری کردیاآئی سی سی Ù†Û’ کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا شیڈول جاری کردیاآئی سی سی نے کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا شیڈول جاری کردیا،افتتاحی میچ انگلینڈاورجنوبی افریقا میں 30 مئی کو کھیلاجائے گا۔



میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا شیڈول جاری کردیا،افتتاحی میچ انگلینڈاورجنوبی افریقا میں 30 مئی کو کھیلاجائے گا۔


0:00/0:00
Skip in 5



پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف31 مئی کو کھیلے گا،جبکہ پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے 16 جون کو میچ ہو گا، ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 9 اوردوسرا 11 جولائی کو کھیلاجائے گا۔کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا فائنل 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

16 سالہ گھریلو ملازمہ قتل کیس، ملزم خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل ، وزیر انسانی حقوق نے نوٹس لے لیا16 سالہ گھریلو ملازمہ قتل کیس، ملزم خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل ØŒ وزیر انسانی حقوق Ù†Û’ نوٹس Ù„Û’ لیا 16 سالہ گھریلو ملازمہ کے قتل میں ملوث تین خواتین کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی سفاکانہ قتل کی واردات کا نوٹس لے لیا ہے۔


لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں 18 جنوری کو 16 سالہ گھریلو ملازمہ عظمیٰ کے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی۔ ڈی ایس پی اقبال ٹاؤن عبدالغفور نے بتایا کہ لاہور کی رہائشی ماہ رخ کے گھر میں کام کرنے والی عظمیٰ نے مالکن کی بیٹی کی پلیٹ سے سالن لیا، جس پر ماہ رخ طیش میں آگئی اور سٹیل کا برتن اٹھا کر اس کے سر پر دے مارا، جس سے لڑکی کی موت واقع ہوگئی۔ایس پی انویسٹی گیشن شازیہ سرور کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مقتولہ کی لاش نالے میں پھینکی اور چوری کا الزام کا لگا کر اس کے ورثاءکو بھی تھانے بلوالیا، ایک دن بعد لاش ملی تو گھناؤنے جرم کا پردہ چاک ہوگیا۔عظمیٰ کے اہلخانہ کے مطابق ان کی بیٹی پر پہلے بھی تشدد کیا جاتا رہا۔

0:00/0:00
Skip in 5
سوشل میڈیا پر عظمیٰ کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس کے بارے میں کہا گیا کہ یہ عظمیٰ کی موت سے ایک دن پہلے کی ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو میں 16 سالہ عظمیٰ تشدد کے بعد کسی بوڑھی عورت جیسی دکھائی دے رہی ہے۔ عظمیٰ مذکورہ گھر میں 8 ماہ سے ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھی۔ انچارج ہومی سائیڈ یونٹ اقبال ٹاﺅن سب انسپکٹر مراد رسول اور انچارج انویسٹی گیشن گلشن اقبال سب انسپکٹر صغیر احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے سی سی ٹی وی کیمروں اور موبائل فون کی CDR حاصل کر کے ملزمان کو ٹریس کیا اور 3 سفاک ملزمان مسماة ماہ رخ، ائمہ اورریحانہ بی بی کو گرفتارکر لیا۔

ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا جس کے بعد 25 جنوری کو تینوں ملزم خواتین کو پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ ڈیوٹی جج اشفاق احمد نے ملزمان ماہ رخ ، آئمہ اور ریحانہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر 14 روز کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب گھریلو ملازمہ کے سفاکانہ قتل پر سوشل میڈیا پر انصاف کیلئے مہم بھی شروع ہوئی جس کے نتیجے میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے واقع کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے طورخم بارڈر کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردیں ،سن کر افغان عوام بھی خوش ہو جائے گی   ÙˆØ²ÛŒØ±Ø§Ø¹Ø¸Ù… عمران خان Ù†Û’ طورخم بارڈر Ú©Û’ حوالے سے اہم ہدایات جاری کردیں ،سن کر افغان عوام بھی خوش ہو جائے Ú¯ÛŒ    وزیراعظم عمران خان نے پاک افغان تعلقات میں بہتری کے لیے طورخم بارڈر کو 24گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایت کردی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر کو چوبیس گھنٹے فعال بنانے کیلئے میں نے متعلقہ حکومتی اداروں کو آئندہ 6 ماہ کے اندر تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا فریضہ سونپا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ قدم برادر ممالک کے مابین تجارت اور بین العوام روابط کے فروغ کیلئے نہایت معاون ثابت ہوگا۔



وزیراعظم عمران خان نے افغان طالبان سے ملنے کی خواہش کی تھی لیکن وہ نہیں مانے :حامدمیر کاانکشاف        ÙˆØ²ÛŒØ±Ø§Ø¹Ø¸Ù… عمران خان Ù†Û’ افغان طالبان سے ملنے Ú©ÛŒ خواہش Ú©ÛŒ تھی لیکن وہ نہیں مانے :حامدمیر کاانکشاف      تجزیہ کار حامد میر نے کہاہے کہ کچھ دن پہلے وزیر اعظم کی خواہش تھی کہ افغان طالبان پاکستان کا دورہ کریں اور اسلام آباد میں ان کی وزیر اعظم سے ملاقات ہو ،پھر وہ زلمے خلیل زاد کے ساتھ بیٹھ جائیں لیکن افغان طالبان نے بات نہیں مانی۔


جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ کچھ دن پہلے وزیر اعظم کی خواہش تھی کہ افغان طالبان پاکستان کا دورہ کریں اور اسلام آباد میں ان کی وزیر اعظم سے ملاقات ہو اور پھر وہ زلمے خلیل زاد کے ساتھ بیٹھ جائیں لیکن افغان طالبان نے بات نہیں مانی۔ان کا کہناتھا کہ اس وقت افغان طالبان بہت محتاط ہیں اور ان کی جانب سے یہ بات واضح کردی گئی ہے کہ وہ اشرف غنی اور ان کے کسی وزیر کے ساتھ نہ مذاکرات کریں گے اور نہ ہی افغان حکومت کے ساتھ پاور شیئر نگ کریں گے ۔

0:00/0:00
Skip in 5
حامد میر نے کہاہے کہ جب بھی کوئی بھی امن کیلئے کوشش کرے تو اس کیلئے اچھی امید رکھنی چاہئے لیکن افغانستان میں قیام امن کیلئے کوششیں بہت دفعہ ہوئی ہیں اور نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئیں ، اس وقت صورتحال بہت سنجیدہ ہے ، پاکستان کا کردار صرف یہ ہے کہ افغان طالبان کو امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلئے میز پر لا کر بٹھا دیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل بہت زیادہ ہیں ، امریکہ کی ہمیشہ سے یہی پوزیشن رہی ہے کہ طالبان کیخلاف کارروائی کیلئے پاکستان پر دباﺅڈالا جاتا ہے اورساتھ یہ بھی کہا جاتا رہاہے کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لاﺅ اور امن ہم کو پلیٹ میں رکھ کر پیش کرو۔

طالبان پر پاکستان سے زیادہ ایران کااثر و رسوخ ہے :حامد میر کا دعویٰ         Ø·Ø§Ù„بان پر پاکستان سے زیادہ ایران کااثر Ùˆ رسوخ ہے :حامد میر کا دعویٰ              تجزیہ کار حامد میر نے کہاہے کہ اس وقت افغان طالبان پر پاکستان سے زیادہ ایران کا زیادہ اثرو رسوخ ہے ، ان کو ایران سے اسلحہ اورامداد ملتی ہے ، قطر میں طالبان دفتر کو ایران کی حمایت حاصل ہے ۔


جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہاہے کہ اس وقت افغان طالبان پر پاکستان سے زیادہ ایران کا اثر رسوخ ہے ، ان کو ایران سے اسلحہ اورامداد ملتی ہے ، قطر میں طالبان دفتر کو ایران کی حمایت حاصل ہے ، اس لئے اب افغان امن کے لئے ایران کو بھی آن بورڈ لینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ داعش کی وجہ سے طالبان اور ایران میں اتحاد ہوگیاہے ، اس سے لئے امریکہ کوچاہئے کہ ایران کو بھی آن بورڈ لیکر آئے تاکہ افغانستان سے انخلاءکے وقت افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ کم ہوسکے ۔

0:00/0:00
Skip in 5
ان کاکہنا تھا کہ بہت سے طالبان رہنما پاکستان کی قید میں انتقال کرگئے جس سے طالبان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پہلے جیسے نہیں رہے ، مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں اگر امریکی انخلاءہوگیا تو فوری طور پر افغانستان میں امن قائم ہونے کے امکانات بہت کم ہیں ، اس وقت یہ خدشات موجودہیں کہ امریکی فوج کے نکلنے پر افغانستان میں خانہ جنگی ہوسکتی ہے ، اس لئے پاکستان چاہتاہے کہ امریکہ نکلتے وقت افغانستان میں موجود حکومت کے ساتھ ملکر افغانستان کی تعمیر نوکرے ۔

” ذہنی تناﺅ کی وجہ سے بہت جلد میں مرنے والا ہوں “ مذاق رات کے ڈی جے محسن عباس حیدر نے ایسا پیغام جاری کردیا کہ لوگ دعائیں کرنے لگے  â€ ذہنی تناﺅ Ú©ÛŒ وجہ سے بہت جلد میں مرنے والا ہوں “ مذاق رات Ú©Û’ ÚˆÛŒ جے محسن عباس حیدر Ù†Û’ ایسا پیغام جاری کردیا کہ لوگ دعائیں کرنے Ù„Ú¯Û’                          معروف گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر نے انسٹاگرام پر انتہائی پریشان کن پیغام جاری کیا ہے۔


نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام مذاق رات میں بطور ڈی جے پرفارم کرنے والے محسن عباس حیدر شدید ذہنی تناﺅ کا شکار ہیں جس کا اظہار انہوں نے انسٹاگرام پر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ’ ذہنی تناﺅ بہت جلد مجھے قتل کرنے والاہے، میں صرف ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں جن کی وجہ سے میں اس صورتحال کا شکار ہوں‘۔

0:00/0:00
Skip in 5

خیال رہے کہ محسن عباس حیدر کی حال ہی میں اپنی بیوی سے طلاق ہوئی ہے جبکہ ان کی ننھی بیٹی کا انتقال بھی ہوا ہے جس کے باعث وہ گزشتہ کئی ماہ سے ذہنی تناﺅ کا شکار ہیں۔
محسن کے پیغام کے بعد پاکستانیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگوں نے ان کی حوصلہ افزائی کرنا شروع کردی ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ محسن عباس کے پیغام پر تشویش کا اظہار بھی کر رہے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

دنیا کی سب سے سستی کار کی پروڈکشن بند کرنے کا اعلان کردیا گیا دنیا کی سستی ترین کار کی پروڈکشن بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ، Ø¯Ù†ÛŒØ§ Ú©ÛŒ سب سے سستی کار Ú©ÛŒ پروڈکشن بند کرنے کا اعلان کردیا گیا کمپنی کے فیصلے کے مطابق اپریل سن 2020 کے بعد ٹاٹا نینو کو فروخت کے لیے ملکی کار مارکیٹ میں فراہم نہیں کیا جائے گا۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں تیار کی جانے والی سستی ترین کار کا نام ٹاٹا نینو رکھا گیا تھا۔ دس برس تک کار ساز ادارے کو مشکل حالات کا سامنا رہا لیکن اب اس کی مزید پروڈکشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دنیا کی سستی ترین کار ٹاٹا ٹینو کی ہیت جیلی بین جیسی ہے۔ اس کو مشہور صنعتی گروپ ٹاٹا اپنے کار ساز کارخانے میں تیار کر کے مارکیٹ کر رہا ہے۔ تاہم اس ادارے نے اعلان کیا ہے کہ ٹاٹا نینو اب مزید تیار نہیں کی جائے گی اور اس کی پروڈکشن اگلے برس اپریل سے مکمل طور پر بند کر دی جائے گی۔

0:00/0:00
Skip in 5
ٹاٹا موٹرز کے مطابق اس فیصلے کی وجہ سڑکوں پر گاڑیوں کی سلامتی کے لیے متعارف کرائے جانے والے نئے ضوابط کے علاوہ دھوئیں کے اخراج سے متعلق قواعد ہیں۔ٹاٹا نینو کو بہت زور و شور سے سن 2009 میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ اُس وقت اس کار کی قیمت محض بائیس سو امریکی ڈالر مقرر کر کے اِسے دنیا کی سستی ترین کار قرار دیا گیا تھا۔ ٹاٹا نینو بظاہر چھوٹی سی گاڑی ہے لیکن اس کے چار دروازے ہیں۔

ٹاٹا نینو کی تیاری اور تخلیق کا سہرہ بھارت کے بڑے صنعتی گروپ ٹاٹا کے سربراہ رتن ٹاٹا کے سر جاتا ہے۔ رتن ٹاٹا عام متوسط طبقے کے بھارتی شہریوں کے لیے کم قیمت مگر بڑھیا کار متعارف کرانے کی سوچ رکھتے تھے۔ ایک موٹر سائیکل پر سوار شوہر اور بیوی کو گھریلو سامان کی خریداری کے ساتھ سڑکوں پر سفر کرتا دیکھ کر انہیں پریشانی لاحق ہوتی ہے۔

پاکستان کی ”سپر وویمن“ بھی پیا گھر سدھار گئیں، یہ کون ہیں؟ جان کر آپ بھی خوشحال زندگی کی دعا دیں گےپاکستان Ú©ÛŒ ”سپر وویمن“ بھی پیا گھر سدھار گئیں، یہ کون ہیں؟ جان کر آپ بھی خوشحال زندگی Ú©ÛŒ دعا دیں Ú¯Û’نئے سال کی آمد کیساتھ ہی پاکستان میں شادیوں کا ’سیزن‘ شروع ہو چکا ہے اور عوام کیساتھ ساتھ مشہور اور خاص شخصیات بھی شادی کے بندھن میں بندھ رہی ہیں۔ پاکستان کی ’سپر وویمن‘ کا خطاب پانے والی بین الاقوامی ویٹ لفٹر نیلم ریاض بھی شادی پیاگھر سدھار گئی ہیں جن کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور مداح ناصرف ان کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ ایک خوشحال اور کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے بھی دعا گو ہیں۔




0:00/0:00
Skip in 5

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان