سیاسی جماعتوں کو وردی مخالف نعرے لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: والد نقیب اللہ محسود

:سیاسی جماعتوں کو وردی مخالف نعرے لگانے کی اجازت نہیں دی Ø³ÛŒØ§Ø³ÛŒ جماعتوں Ú©Ùˆ وردی مخالف نعرے لگانے Ú©ÛŒ اجازت نہیں دی جاسکتی: والد نقیب اللہ محسودوالد  نقیب اللہ محسود                                 جاسکت مقتول نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان نے کیس سے متعلق خصوصی پیغام میں کہا کہ کسی کو ’لروبر پشتون‘ کے نعرے لگانے کی اجازت نہیں دے سکتا، سیاسی جماعتوں کو وردی مخالف نعرے لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پاک فوج کے خلاف بات کرنے والے دراصل ملک کے خلاف بات کر رہے ہیں۔ پشتون قوم پاکستان کاحصہ ہے اور پاک فوج اس کی محافظ ہے۔ پاک فوج ملک میں امن واستحکام لارہی ہے۔ پاک فوج کے خلاف بات کرنے والے ملک دشمن ہیں،قوم فوج کے ہاتھ مضبوط کرے تو دنیا کی کوئی طاقت مقابلہ نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں امن ہے اور کوئی دہشت گردی نہیں ہے۔ ہمارا پسماندہ علاقہ بھی ترقی کی جانب گامزن ہے، پاک فوج ہمارے علاقے میں سکول بناتی ہے اوربچوں کی حفاظت کررہی ہے، ہماری قوم کے لوگ دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہوں گے۔نقیب اللہ محسود کے والد نے کہا مجھے امید ہے کہ نقیب اللہ کو انصاف ضرور ملے گا،کسی کی بھی نیت پر شک نہیں ہے، ایک سال کے دوران میں نے کیس کا نتیجہ نکلتے دیکھا ہے ، انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرکے انہیں جیل بھیجا ہے، قوم صبر اور تھوڑا انتظار کرے یہ قانونی معاملہ ہے، نقیب اللہ قتل کیس جلدمنطقی انجام تک پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ کیس کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنے سے اصل مقصد پیچھے چلا جائے گا، میں نے بیٹے کے نام پر کسی کو بھی فنڈ اکھٹے کرنے کی اجازت نہیں دی ، کوئی بھی اس کیس کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرے گا تو وہ اس کا ذمہ دار خود ہوگا۔ی

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان