کراچی، پولیس کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ، ہسپتال منتقل کردیاگیا

کراچی، پولیس کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ، ہسپتال منتقل کردیاگیکراچی، پولیس Ú©ÛŒ فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ØŒ ہسپتال منتقل کردیاگیا کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی گئے ، ہسپتال میں خاتون کی حالت تشویش ناک بیان کی جارہی ہے ۔


اے آر وائی نیوز کے مطابق کورنگی نمبر 4 میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوگئے، فائرنگ سے زخمی خاتون حاملہ ہے جس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے ،ایمرجنسی انچارج جناح ہسپتال کاکہنا ہے کہ خاتون کو آپریشن تھیٹر میں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ اس کی شوہر عدنان کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالوں کی شناخت عدنان اور ثاقبہ کے ناموں سے ہوئی ہے، زخمی عدنان کے سر پر اور ثاقبہ کو پسلی میں گولی لگی ہے۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں،پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں میاں بیوی ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوئے ہیں۔

ا

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان