جنوبی افریقہ سے ایک اور بری خبر آگئی ،اہم کھلاڑی کو ٹی ٹوئنٹی سکواڈ سے باہر کردیا گیا

جنوبی افریقہ سے ایک اور بری خبر آگئی ،اہم کھلاڑی کو ٹی ٹوئنٹی سکواڈ سے باہر کردیا گیا          Ø¬Ù†ÙˆØ¨ÛŒ افریقہ سے ایک اور بری خبر آگئی ،اہم کھلاڑی Ú©Ùˆ Ù¹ÛŒ ٹوئنٹی سکواڈ سے باہر کردیا گیا                 جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے امام الحق کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔نجی نیوزچینل جیو نیوز کے مطابق امام الحق کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق جارحانہ بلے بازی کرنے والے مڈل آرڈر آصف علی کو بھی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل کیا جائے گا ۔ون ڈے سیریز کے بعد امام الحق، محمد رضوان، شان مسعود وطن واپس آ جائیں گے۔


پاکستان کی اننگز کا آغاز فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان کریں گے جب کہ مڈل آرڈر میں بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حسین طلعت، آصف علی اور سرفراز احمد ہوں گے۔شاداب خان اور عماد وسیم آل راونڈرز ہوں گے جب کہ فاسٹ بولنگ کا شعبہ محمد عامر، حسن علی، فہیم اشرف، عثمان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہو گا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے میچ یکم، 3 اور 6 فروری کو کھیلے جائیں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان