وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےاپنے دورہ ملتان کے موقع پر بعض دکانیں بند کرانے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انتظامیہ کو 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب دورہ ملتان کے دوران انتظامیہ کی جانب سے دکانیں بند کرائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دورے کے دوران دکانیں بند کرانا کسی صورت قابل قبول نہیں،میں شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہا ہوں اور دکانیں بند کرا کر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہماری پالیسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی دکانیں بند کرائی ہیں، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت ...
گزشتہ دنوں برٹش ایئرویز نے پاکستان واپس آنے کا اعلان کیا، جس کی یقین دہانی وہ ایک سال قبل کرا چکی تھی، تو اس پر پاکستان میں بہت خوشی کا اظہار کیا گیا تاہم اب اس حوالے سے ایک بری خبر آ گئی ہے۔ دی نیوز کے مطابق ایمریٹس ایئرلائنز نے پاکستان کے لیے اپنی پروازوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ ایک ای میل کے ذریعے ایئرلائنز نے مطلع کیا ہے کہ مسافروں کی بین الاقوامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کمپنی نے پاکستان کے لیے اپنے آپریشنز کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں جانے والی پروازوں کی تعداد کم کر دی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق ایئرلائنز نے سیالکوٹ کے لیے اپنی روزانہ ایک پروازکی سروس معطل کر دی ہے، تاہم اس شہر کے لیے فلائی دبئی کے آپریشنز جاری رہیں گے۔ پہلے لاہور کے لیے ہفتے میں 10پروازیں تھیں جو اب 9کر دی جائیں گی۔ کراچی آنے والی 35پروازوں میں کمی کرکے 23اور اسلام آباد آنے والی 11پروازوں کو کم کرکے 7کر دی جائیں گی۔ تاہم پشاور کے لیے پروازوں کی موجودہ تعداد برقرار رکھی جائے گی۔ اس فیصلے کا اطلاق 2019ء کی دوسری سہ ماہی سے ہو گا۔ے
Comments
Post a Comment