”جن سی ٹی ڈی اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا شائد ان کے والدین نے ۔۔۔“مبشر لقمان نے سانحہ ساہیوال پر انتہائی سخت بات کہہ دی

”جن سی ٹی ڈی اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا شائد ان کے والدین نے ۔۔۔“مبشر لقمان نے سانحہ ساہیوال پر انتہائی سخت بات کہہ د”جن سی Ù¹ÛŒ ÚˆÛŒ اہلکاروں Ú©Ùˆ گرفتار کیا گیا شائد ان Ú©Û’ والدین Ù†Û’ ۔۔۔“مبشر لقمان Ù†Û’ سانحہ ساہیوال پر انتہائی سخت بات کہہ دی یوزیراعظم عمران خان نے ساہیوال واقعہ کے ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دینے اور پولیس کے محکمے میں اصلاحات شروع کر نے کا اعلان کر دیا ہے ۔


دو روز قبل سی ٹی ڈی کے ’غنڈوں‘ نے ایک سفید رنگ کی گاڑی روکی جس میں سوار فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے بورے والا جارہی تھی تاہم تین معصوم بچوں کو اندر سے نکالا اور باقی گاڑی کے اندر بیٹھے چار افراد پر گولیوں کی بارش کر دی جس میں وہ تمام جاں بحق ہو گئے ۔
اس سانحہ پر تمام پاکستانیوں کی روح کانپ اٹھی ہے اور صحافی بھی اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پا رہے اور اس کی مذمت جاری رکھے ہوئے ہیں ، اس واقعہ پر مبشر لقمام بھی میدان میں آئے اور انہوں نے معاملے کی ایف آئی آر کے حوالے سے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کو سوچ میں ڈال دیا ہے ۔

مبشر لقمان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر تے ہوئے کہا کہ ”جِن CTD والوں کوگرفتار کیا گیا شاید ان کے والدین نے ابھی ان کے نام نہیں رکھّے۔ اس لئے FIR سولہ نامعلوم افراد کے خلاف درج ہوئی ہے۔“

مبشر لقمان کا اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’’جب میں پچھلی دفعہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملا تو میں نے انہیں بتایا تھا اس وقت کہ ہماری پولیس بہت خطرناک ہے اور خاص طور پر پنجاب پولیس تو حد چھوٹ ہے میں ڈالفن فورس تو سونے پر سہاگا ہے۔انکے ناکے پر موجودگی لوگوں کو احساس تحفظ کم اور خطرہ زیادہ محسوس ہوتا ہے۔‘‘
ساہیوال واقعہ کے وقت ہائی وے پر موجود بسوں میں بیٹھے لوگوں نے واقعے کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جس کے بعد پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیااور جعلی پولیس مقابلے کی اصل حقیقت عوام کے سامنے آ گئی ۔ ویڈیو ز آنے کے بعد پنجاب حکومت نے تحقیقات کروانے کا اعلان کیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان