وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےاپنے دورہ ملتان کے موقع پر بعض دکانیں بند کرانے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انتظامیہ کو 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب دورہ ملتان کے دوران انتظامیہ کی جانب سے دکانیں بند کرائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دورے کے دوران دکانیں بند کرانا کسی صورت قابل قبول نہیں،میں شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہا ہوں اور دکانیں بند کرا کر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہماری پالیسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی دکانیں بند کرائی ہیں، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت ...
نرم لب و لہجے کے ساتھ پی ٹی وی پر خبریں پڑھنے والی عشرت فاطمہ نے ایک عرصے تک پاکستان کے اکلوتے ٹی وی چینل کی سکرین پر راج کیا ہے، آج کل وہ ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہیں ۔ انہوں نے ہفتے کے روز دفتر میں بیٹھ کر ایک خواہش کا اظہار کیا اور جب وہ گھر پہنچیں تو ان کے شوہر کی جانب سے ان کی یہ خواہش پوری کی جاچکی تھی۔عشرت فاطمہ نے ہفتہ کو پکوڑے کھانے کی خواہش کا اظہار ٹوئٹر پر کیا ۔ انہوں نے اسے عجیب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا پکوڑے کھانے کا دل کر رہا ہے لیکن بنانے کا نہیں
۔عشرت فاطمہ کی جانب سے یہ ٹویٹ ان کے شوہر نے بھی پڑھ لیا اور ان کے گھر پہنچنے سے پہلے ہی ان کی من پسند چیز تیار کردی۔ عشرت فاطمہ جو کہ شادی کے بعد عشرت ثاقب کہلاتی ہیں ، جب دفتر سے گھر پہنچیں تو گرما گرم پکوڑے ہاتھ میں پکڑے ہوئے ان کے شوہر نے ان کا استقبال کیا۔ عشرت ثاقب نے جب یہ منظر دیکھا تو فوری ٹوئٹر پر لکھا کہ ان کی خواہش پوری ہوگئی۔ جب وہ گھر پہنچیں تو پکوڑے تیار تھے۔ انہوں نے اپنے فالورز سے سوال کیا کہ ان کے خیال میں یہ پکوڑے کس نے بنائے ہیں؟
۔تھوڑی دیر بعد یا شاید پکوڑوں پرہاتھ صاف کرنے کے بعد عشرت نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ پکوڑے ان کے شوہر ثاقب وحید نے بنائے ہیں اور ساتھ کافی بھی بنائی ہے۔
ا‘
Comments
Post a Comment