سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، اپوزیشن کا صوبائی وزیر مکیش چاولہ پرگالی دینے کا الزام

سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، اپوزیشن کا صوبائی وزیر مکیش چاولہ پرگالی دینے کا الزام Ø³Ù†Ø¯Ú¾ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، اپوزیشن کا صوبائی وزیر مکیش چاولہ پرگالی دینے کا الزامسندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ پر گالی دینے کے الزام کے بعد ایوان مچھلی بازار بن گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے وزیرپارلیمانی امورمکیش چاولہ پرگالی دینے کا الزام لگایا گیا جس کے بعد اپوزیشن لیڈر اورسعیدغنی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جب کہ اسمبلی ہنگامہ آرائی کے باعث مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگی۔ مکیش چاولہ نے کہا کہ ریکارڈ نکلوا لیں گالی نہیں دی۔

0:00/0:00
Skip in 5
امتیازشیخ نے کہا کہ وضاحت کرتے ہیں کہ کسی رکن نےگالی نہیں دی۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کسی کوحق نہیں کہ ایوان میں گالی دے۔ سپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ میں نے کارروائی سے غیرپارلیمانی الفاظ حذف کرنے کی رولنگ دی ہے، اس کی تحقیقات کرواتے ہیں۔

اسی دوران سعیدغنی نے چیخ کر اپوزیشن لیڈر کو جواب دیا اور کہا کہ یہ بے شرم ہیں ایوان کا ماحول خراب کرتے ہیں جس کے بعد اپوزیشن لیڈر اورسعید غنی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان