” ہم سرفراز کو معاف کرتے ہیں کیونکہ اس نے ۔۔۔ “ ویسٹ انڈیز کو ’کالی آندھی ‘ کہنے والے پاکستانیوں کے ’ ابے کالے‘ پر ہنگامے کے بعد جنوبی افریقن کپتان نے بڑا اعلان کردیا

” ہم سرفراز کو معاف کرتے ہیں کیونکہ اس نے ۔۔۔ “ ویسٹ انڈیز کو ’کالی آندھی ‘ کہنے والے پاکستانیوں کے ’ ابے کالے‘ پر ہنگامے کے بعد جنوبی افریقن کپتان نے بڑا اعلان کردیاجنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسز نے سرفراز احمد کو معاف کرنے کا اعلان کردیا۔

” ہم سرفراز کو معاف کرتے ہیں کیونکہ اس نے ۔۔۔ “ ویسٹ انڈیز کو ’کالی آندھی ‘ کہنے والے پاکستانیوں کے ’ ابے کالے‘ پر ہنگامے کے بعد جنوبی افریقن کپتان نے بڑا اعلان کردیا
فاف ڈوپلیسز نے ٹریننگ سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم نے سرفراز احمد کو اس لیے معاف کردیا ہے کیونکہ انہوں نے اپنے رویے پر معافی مانگ لی ہے۔ سرفراز احمد نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے رویے کی معافی مانگی ہے لیکن اب معاملہ ہمارے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔
0:00/0:00
Skip in 5
ڈوپلیسز نے کہا کہ جب آپ جنوبی افریقہ آتے ہیں تو آپ کو نسل پرستی کے معاملے میں بہت زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ’ مجھے یقین ہے کہ سرفرازاحمد کا مقصد نسل پرستی نہیں تھا، اب ہمیں دیکھنا ہوگا کہ اس کا نتیجہ کیا نکلتا ہے۔ سرفراز کی جانب سے ایسی بات کی گئی جس کو ہم بطور ٹیم ہلکا نہیں لے سکتے لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے اپنے رویے پر معذرت کرلی ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ انہیں اپنے رویے پر پشیمانی ہے‘۔

فاف ڈوپلیسز نے بتایا کہ سرفراز احمد نے جس کھلاڑی کے بارے میں یہ الفاظ کہے تھے اس نے تو انہیں سنا بھی نہیں۔ اینڈل فیہلوکوائیو نے بتایا کہ انہیں لگا کہ سرفراز احمد کسی اور سے بات کر رہے ہیں۔ ڈوپلیسز نے کہا ’ ہم زندہ دل لوگ ہیں جو آسانی سے معاف کردیتے ہیں لیکن شاید ہم ایسا رویہ اختیار کرنے پر آسٹریلویوں کو معاف نہ کریں‘۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اینڈل فیہلوکوائیو سے کہا تھا ” ابے کالے! تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں آج، کیا پڑھوا کے آیا ہے ان سے “۔ سرفراز احمد کے ان الفاظ پر بعض پاکستانیوں نے اعتراض اٹھایا اور ان کے جملے کو نسل پرستانہ قرار دے دیا جس پر آئی سی سی نے نوٹس لیا۔ پی سی بی کی جانب سے بھی سرفراز احمد کے رویے کی مذمت کی گئی۔سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے سرفراز احمد پر لگائے جانے والے نسل پرستی کے الزام پر کہا ہے کہ جب ویسٹ انڈین ٹیم کو ’ کالی آندھی‘ قرار دیا جاتا ہے تو اس وقت کسی کو نسل پرستی کیوں یاد نہیں آتی؟۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان