وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےاپنے دورہ ملتان کے موقع پر بعض دکانیں بند کرانے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انتظامیہ کو 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب دورہ ملتان کے دوران انتظامیہ کی جانب سے دکانیں بند کرائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دورے کے دوران دکانیں بند کرانا کسی صورت قابل قبول نہیں،میں شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہا ہوں اور دکانیں بند کرا کر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہماری پالیسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی دکانیں بند کرائی ہیں، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت ...
گسپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید خان کھوسہ بطور چیف جسٹس پاکستان آج اپنے عہدے کاحلف اٹھائیں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایوان صدر میں جسٹس آصف سعید کھوسہ سے حلف لیں گے۔تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججز کیساتھ ساتھ غیر ملکی عدالتی سربراہان سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق ترک سپریم کورٹ کے صدر جسٹس نارین فردی، ناردرن سائپریس عدالت کے صدر جسٹس قاشم اور نائیجریا بورنو کے جسٹس بی مارولو بھی چیف جسٹس پاکستان کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔اس کے علاوہ بھارتی سپریم کورٹ کے سابق صدر اور سینئر ترین جج بھی تقریب کے مہمان ہوں گے۔ کامن ویلتھ گورننگ کمیٹی اور جوڈیشل کمیٹی کی اہم شخصیات اور کامن ویلتھ جوڈیشل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کینیڈا کے صدر بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ ملک کے 26 ویں چیف جسٹس ہوں گے۔
Comments
Post a Comment