نیب کراچی ریجن کے تمام پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا،وجہ جان کر آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

نیب کراچی ریجن کے تمام پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا،وجہ جان کر آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گےنیب کراچی ریجن Ú©Û’ تمام پراسیکیوٹرز Ù†Û’ استعفیٰ دے دیا،وجہ جان کر آپ بھی سر Ù¾Ú©Ú‘ کر بیٹھ جائیں Ú¯Û’ قومی احتساب بیورو(نیب) کراچی ریجن کے تمام پراسیکیوٹرز نے تنخواہ کم ہونے کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا ،استعفیٰ دینے والوں میں زاہد حسین بالادی، رزاق ڈنو کلہوڑو، کیلاش اشوک واسوانی، نیاز حسین میرانی، خالد محمود اعوان اور ہمایوں حمید شامل ہیں،پراسیکیوٹرز نے اپنا استعفیٰ پراسیکیوٹر جنرل کو بھیج دیا ہے۔


نجی ٹی وی کے مطابق مستعفی ہونے والے تمام اہلکاروں نے تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹرز ایک لاکھ دس ہزار سے چالیس ہزار کے درمیان تنخواہیں لے رہے تھے اور ان کا مطالبہ تھا کہ تنخواہیں بڑھا کر ایڈووکیٹ جنرل کے پراسیکیوٹرز کے برابر کی جائیں۔مستعفی ہونے والوں کا مقف تھا کہ ہم نے اچھی کارکردگی مظاہرہ کیا لیکن محکمے نے حوصلہ افرائی نہیں کی، ہم بڑے بیورو کریٹس کیخلاف کیسز چلاتے ہیں جس کے لیے ہمیں دھمکیاں بھی ملتی ہیں لیکن محکمہ کی جانب سے سیکیورٹی نہیں دی جاتی اور کام کا دباؤ بھی بہت زیادہ تھا۔یاد رہے کہ نیب کراچی ان دنوں شرجیل انعام میمن اور ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر کئی اہم مقدمات کی پیروی کررہا ہے اور نیب پراسیکیوٹرز کے اسعفی دینے کے باعث میگا کرپشن کے تمام کیسسز التوا کا شکار ہوں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان