”شعیب اختر نے تنقید نہیں کی بلکہ ۔۔۔“قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد راولپنڈی ایکسپریس پر بھڑک اٹھ
”شعیب اختر نے تنقید نہیں کی بلکہ ۔۔۔“قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد راولپنڈی ایکسپریس پر بھڑک اٹھ
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سابق فاسٹ باولر شعیب اختر پر برس پڑے ۔ان کا کہنا ہے کہ سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے تنقید نہیں بلکہ ذاتی حملے کیے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے 4 میچز میں معطلی کی سزا کے بعد جنوبی افریقا سے وطن واپس پہنچے۔اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ شعیب اختر نے آپ پر تنقید کی ،اس حوالے سے آپ کا کیا کہنا ہے ؟اس پر سرفراز احمد نے کہا کہ شعیب اختر نے تنقید نہیں بلکہ ذاتی حملے کیے۔
یاد رہے کہ سرفراز احمد کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے میچ میں نسلی تعصب پر مبنی جملے کسے تھے جس پر شعیب اختر نے جیو نیوز کے پروگرام 'نیا پاکستان' میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرفراز بہت سستے میں چھوٹ گئے ہیں، میر ی اطلاع کے مطابق ان پر دس میچز کیلئے پابندی عائد کی جارہی تھی اور تین ماہ کے لیے پابندی بھی لگائی جاسکتی تھی۔
Comments
Post a Comment