تحریک انصاف نے جوہد ف مقرر کیا پورا نہیں کرسکی :معاون خصوصی ندیم افضل چن کااعتراف

تحریک انصاف Ù†Û’ جوہد ف مقرر کیا پورا نہیں کرسکی :معاون خصوصی ندیم افضل Ú†Ù† کااعترافتحریک انصاف نے جوہد ف مقرر کیا پورا نہیں کرسکی زیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے جو ہدف مقرر کیا ، پورا نہیں کرسکی،:معاون خصوصی ندیم افضل چن کااعتراف                                                                       اس ملک کو تجربہ گاہ مسلم لیگ ن نے بنایا ، بینک مافیا، آئل مافیابنائے ، مسلم لیگ ن کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے اپوزیشن نے اس وقت ملک میں سیاسی عدم استحکام کی فضا قائم کررکھی ہے۔دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ اپوزیشن نے اس وقت ملک میں سیاسی عدم استحکام کی فضا قائم کررکھی ہے ،اس کے علاو ہ بھی کئی عوامل ہیں جس کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی ، وزیراعظم نے اپنے وزراءسے بھی کہاہے کہ عاجزانہ رویہ رکھیں اور لوگوں کو امید دلائیں۔ انہوں نے کہا کہ آئند ہ پانچ سال بعد لوگ ہم سے ہی حساب مانگیں گے لیکن ان پانچ ماہ کی مشکلات کی ذمہ دار پچھلی حکومت ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے جوہد ف مقرر کیا ہے ، اس کو پورا نہیں کرسکی ،حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بہتری ہے ، تحریک انصاف 30سال کے مسائل کی تنہا ذمہ دارنہیں ہے ، مشکلات ضرور ہیں لیکن حالات بہتر ہوجائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے تاریخ میں پہلا الیکشن ہے جوکسی کی مدد کے بغیر لڑا اور پھر اس کا حشر بھی دیکھ لیا ،اس وقت پاکستان کے جوحالات ہیں ، وہ نا تجربہ کاری اور اس ٹیم کی وجہ سے ہیں جن میں پلانٹڈ وزیر خزانہ بھی رہے اور کیا کیا حرکتیں ہوئی ہیں؟ اس ملک کو تجربہ گاہ مسلم لیگ ن نے بنایا ، بینک مافیا، آئل مافیابنائے ، مسلم لیگ ن کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے ، اگر کرپشن نہ بھی کی ہوتو پھر قوم کی موجودہ حالت کا ذمہ دار کون ہے ؟ 

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان