وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےاپنے دورہ ملتان کے موقع پر بعض دکانیں بند کرانے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انتظامیہ کو 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب دورہ ملتان کے دوران انتظامیہ کی جانب سے دکانیں بند کرائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دورے کے دوران دکانیں بند کرانا کسی صورت قابل قبول نہیں،میں شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہا ہوں اور دکانیں بند کرا کر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہماری پالیسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی دکانیں بند کرائی ہیں، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت ...
ہونی چاہیفضائی سفر کے دوران بہت سے ایسے قوانین ہیں جنہیں مسافروں کو ہرصورت مد نظر رکھنا ہوتا ہے۔ ان میں سے ایک سفر کے دوران موبائل فون کا بند کرنا بھی ہے کیونکہ اگر موبائل فون آن ہو تو نہ صرف جہاز کی ڈیوائسز میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں بلکہ اور بھی پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں لیکن اب آسٹریلین ایئر لائن نے ایسی بات بتادی ہے جو کسی بھی مسافر کو اپنے موبائل فون کے ساتھ نہیں کرنی چاہیےآسٹریلیا کی سول ایوی ایشن سیفٹی اتھارٹی نے فضائی مسافروں کیلئے وارننگ جاری کی ہے جس میں انہیں ہدایت کی ہے کہ اگر موبائل فون نیچے گرجائے تو فوری طور پر کیبن کریو کو اطلاع کی جائے اور اپنی نشست کو آگے پیچھے کرنے سے گریز کیا جائے۔ وارننگ میں بتایا گیا ہے کہ بعض مسافروں کے موبائل فون گرتے ہیں تو وہ اسے ڈھونڈنے کیلئے نشست کو آگے پیچھے کرتے ہیں جس کی وجہ سے اس کے نیچے پڑا ہوا موبائل فون اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتا ہے اور دباﺅ کی وجہ سے اس کی لیتھیم بیٹری گرم ہو کر پھٹ جاتی ہے اور آگ لگ جاتی ہے جو بہت سے لوگوں کی زندگیوں کیلئے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔اس سے قبل دوران پرواز موبائل فون سوئچ آف کرنے کے حوالے سے ایک پائلٹ نے ریڈٹ پر بتایا تھا کہ اس کو ایئر و پلین موڈ پر کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ جس فریکوئنسی پر جہاز کے آلات کام کرتے ہیں اسی فریکوئنسی پر کوئی موبائل فون کام نہیں کرتا۔ پائلٹ نے بتایا کہ ساڑھے 14 ہزار فٹ کی بلندی کے بعد آن حالت میں موجود موبائل فون جہاز کے فنکشن میں خرابیوں کا باعث بن سکتے ہیں۔اس کے علاوہ جب جہاز لینڈنگ کر رہے ہوتے ہیں تو بھی لوگ جلدی جلدی موبائل آن کرنا شروع کردیتے ہیں جس کی وجہ سے جہاز کا سسٹم بگڑنے کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔ے
Comments
Post a Comment