کوئی طاقت سرکاری دورے پر باہر جانے سے نہیں روک سکتی: وزیراعلیٰ سندھ

کوئی طاقت سرکاری دورے پر باہر جانے سے نہیں روک سکتی: Ú©ÙˆØ¦ÛŒ طاقت سرکاری دورے پر باہر جانے سے نہیں روک سکتی: وزیراعلیٰ سندھوزیراعلیٰ سند وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ای سی ایل پر نام ڈالنے سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا اور سرکاری دورے پر باہر جانا پڑا تو کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت اور فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے پاس کچھ کرنے کو نہیں، ٹی وی پر آنے کے لیے خبر بناتے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مرغیاں انڈے پرانی چیزیں ہو چکی ہیں جب کہ سیاست اور جمہوریت کا یہ لیول ہوگیا ہے کہ وزیراعظم کی سندھ آمد کو سازش کہا جاتا ہے، عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہیں، جب چاہیں سندھ آسکتے ہیں۔ای سی ایل میں نام سے متعلق مراد علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ دے دیا، ای سی ایل پر نام ڈالنے سے مجھے فرق نہیں پڑتا، سرکاری دورے پر باہر جانا پڑا تو کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکز میں بلاول اور آصف زرداری نے عوامی مسائل پر اپوزیشن سے اتحاد کیا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت صرف انتقامی کارروائیاں کررہی ہے۔ھ

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان