”میرے پاس ٹرمپ اور پیوٹن کی ایسی چیز ہے جن سے انہیں بلیک میل کیا جاسکتا ہے“ یہ دعویٰ کرنے والی جسم فروش لڑکی اب کس حال میں ہے؟ جانئے
”میرے پاس ٹرمپ اور پیوٹن کی ایسی چیز ہے جن سے انہیں بلیک میل کیا جاسکتا ہے“ یہ دعویٰ کرنے والی جسم فروش لڑکی اب کس حال میں ہے؟ جانئ
ےروسی صدر ولادی میر پیوٹن کی امریکی انتخابات میں مداخلت کے حوالے سے آڈیو ریکارڈنگ رکھنے کا دعویٰ کرنے والی نوجوان ماڈل گرل کو تھائی لینڈ سے غیر قانونی جسم فروشی کے الزام میں ڈی پورٹ کرکے واپس روس بھیج دیا گیا ہے جہاں اسے گرفتار کرلیا گیا ہےانستاسیا واشوکیوچ نامی 28 سالہ روسی ماڈل گرل کو تھائی لینڈ میں گزشتہ سال فروری میں حراست میں لیا گیا تھا جہاں سزا مکمل ہونے کے بعد اسے واپس روس ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔ ماڈل گرل کو تھائی لینڈ کے شہر پتایا سے جسم فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ تھائی لینڈ کا شہر پتایا دنیا بھر میں فحاشی اور جسم فروشی کا مرکز سمجھا جاتا ہے ۔ انستاسیا اور اس کے 4 ساتھیوں پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ ان کے پاس ورک پرمٹ نہیں تھا۔ انستاسیا نے پتایا میں ایک ٹریننگ سنٹر قائم کر رکھا تھا جس میں وہ ایک ہزار پاﺅنڈ کی فیس کے عوض 4 روزہ کورس کراتی تھیں جس میں لوگوں کو بھرپور جنسی زندگی گزارنے کے گُر سکھائے جاتے تھے۔
ماڈل گرل کا دعویٰ تھا کہ اس کے پاس ٹرمپ اور پیوٹن کے باہمی رابطوں کی ایسی آڈیو ریکارڈنگز موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ روس نے امریکی انتخابات میں مداخلت کی تھی۔ انستاسیا واشوکیوچ کے روس کی ایلیٹ کلاس کے ساتھ تعلقات ہیں اور اسے اکثر ہائی پروفائل پارٹیوں میں بھی دیکھا گیا ہے۔ اس کی روس کی اشرافیہ کے ساتھ تصاویر بھی موجود ہیں جن میں پیوٹن کے نائب وزیر اعظم سرگئی پریخوکدو بھی شامل ہیں۔ماڈل گرل کو تھائی لینڈ سے ڈی پورٹ ہونے پردارالحکومت ماسکو کے ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
Comments
Post a Comment