وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےاپنے دورہ ملتان کے موقع پر بعض دکانیں بند کرانے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انتظامیہ کو 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب دورہ ملتان کے دوران انتظامیہ کی جانب سے دکانیں بند کرائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دورے کے دوران دکانیں بند کرانا کسی صورت قابل قبول نہیں،میں شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہا ہوں اور دکانیں بند کرا کر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہماری پالیسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی دکانیں بند کرائی ہیں، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت ...
اور سلمان خان بھی گھبرا جائیالی وڈ کنگ شاہ رخ خان گزشتہ کئی دو سالوں سے ناکام فلمیں دے رہے ہیں اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ اب وہ بھی مسلسل ناکامی سے تھک گئے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنا کیرئیر بچانے کیلئے فلم ’ڈان 3‘ کو قبول کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان نے 2017ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ میں ایک ٹور گائیڈ کا کردار نبھایا تھا جبکہ گزشتہ برس کے آخر میں ریلیز ہونے والی فلم ’زیرو‘ میں انہوں نے ایک بونے کا کردار نبھایا، تاہم یہ دونوں ہی کردار مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔اب وہ دوبارہ سے فلم ’ڈان‘ کے تیسرے سیکوئل میں کام کرنے جارہے ہیں، جس کیلئے امید کی جارہی ہے کہ وہ ’ڈان 2‘ کی طرح ہی کامیاب ثابت ہوگی۔
Comments
Post a Comment