سانحہ ساہیوال، سی ٹی ڈی کو گاڑی پر فائرنگ کا حکم کس نے دیا ؟ انتہائی بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

سانحہ ساہیوال، سی ٹی ڈی کو گاڑی پر فائرنگ کا حکم کس نے دیا ؟ انتہائی بڑا دعویٰ سامنے آ گیا                   Ø³Ø§Ù†Ø­Û ساہیوال، سی Ù¹ÛŒ ÚˆÛŒ Ú©Ùˆ گاڑی پر فائرنگ کا Ø­Ú©Ù… کس Ù†Û’ دیا ØŸ انتہائی بڑا دعویٰ سامنے Ø¢ گیا             ساہیوال ٹول پلازہ کے قریب سی ٹی ڈی کے ’غنڈوں ‘ نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے ایک پورے خاندان کو موت کی نیند سلا دیا تاہم اس فائرنگ کی اجازت اور حکم جس نے جاری کیا تھا اس کا نام بھی سامنے آ گیا ہے ۔


نجی ٹی وی ” 24 نیوز“ کے مطابق ساہیوال میں ذیشان اور خلیل کی گاڑی پر فائرنگ کا حکم ایس ایس پی جواد قمر نے جاری کیا تھا جبکہ وہ ذیشان کو زندہ پکڑنا ہی نہیں چاہتے تھے اور ایس ایس پی جواد قمر واقعہ کے 45 منٹ کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے تھے ۔
0:00/0:00
Skip in 5
ایس ایس پی جواد قمر جائے وقوعہ پرپہنچنے کے بعدکار سے سامان نکالتے رہے، جواد قمر کی موقع پر پہنچ کر سامان نکالنے کی موبائل فوٹیج سے بھی تصدیق ہوئی، جواد قمر کے احکامات پر ہی لاشوں کو پولیس کی گاڑی میں رکھتے دیکھا گیا، جواد قمرنے لاشوں کو ہسپتال کی بجائے پولیس لائنز بھجوانے کاحکم دیا۔
نجی ٹی وی کا کہنا تھا کہ 6 گھنٹے بعد پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، حکومت نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی شمولیت کا معاملہ ہی گول کر ڈالا، دوسری جانب پولیس افسران پیٹی بھائی کو بچانے کے لیے متحرک ہو گئی۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان