سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاری کررہے ہیں :نبیل گبو ل کادعویٰ

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے Ú©ÛŒ تیاری کررہے ہیں :نبیل گبو Ù„ کادعویٰسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانےکی تیاری کررہے ہیں:نبیل گبو ل کادعویٰ                                                             پیپلز پارٹی کے رہنمانبیل گبول نے کہاہے کہ اپوزیشن کا طوفان حکومت کو تباہ کرنے کیلئے تیار ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاری کررہے ہیں، نکالتے نکالتے تحریک انصاف خود نکلنے کی تیاری کررہی ہے اور ان کے سوٹ کیس بھی تیار ہورہے ہیں۔دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہاکہ ہم کو نکالتے نکالتے تحریک انصاف خود نکلنے کی تیاری کررہی ہے اور ان کے سوٹ کیس بھی تیار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ساتھ چھوڑ رہے ہیں ، میں حیران ہوں کہ عمران خان صرف اپنی حکومت بچانے کیلئے ایسے ایسے اقدامات کررہے ہیں ، ایم کیو ایم نے نائن زیرو کادفتر کھولنے کامطالبہ بھی کردیاہے جس پر عمران خان نے ان کو یقین دہانی کرواد ی ہے ، یہ یقین دہانی اس لئے کروائی گئی ہے کہ اختر مینگل کو سینیٹ الیکشن میں ناراض کردیا گیا ہے اور اختر مینگل نے کہہ دیاہے کہ ہم حکومت کو اب سپورٹ نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو سب جانتے ہیں کہ وہ بھی ایم کیو ایم کوساتھ ملا سکتے ہیں، اس وقت عمران خان کو سردار اختر مینگل اور چودھری برداران بلیک میل کررہے ہیں اور اوپر سے ہم اور ن لیگ ایک ہوگئے ہیں اور کسی وقت بھی سپیکر اسد قیصر کیخلاف دکھانے کیلئے عدم اعتماد کی قرار داد لائی جاسکتی ہے ، اپوزیشن کا طوفان حکومت کو تباہ کرنے کیلئے تیار ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان