ہندوستان ٹائمز کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق جھوٹی خبر ،پاک فوج بھی میدان میں آگئی

ہندوستان ٹائمز کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق جھوٹی خبر ،پاک فوج بھی میدان میں آگئی           ÛÙ†Ø¯ÙˆØ³ØªØ§Ù† ٹائمز Ú©ÛŒ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق جھوٹی خبر ،پاک فوج بھی میدان میں آگئی                                   بھارتی میڈ یا کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل جھوٹا پروپیگنڈہ جاری ہے اور اس بار بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق جھوٹی خبر شائع کی ہے جس کی پاک فوج نے یکسر تردید کردی ہے ۔


مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی ہم منصب سے رابطے کی کبھی کوشش نہیں کی ،دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کا اختیار صر ف حکومتوں کو ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے آرمی چیفس نے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے بھی اکٹھی نوکری نہیں کی ۔
0:00/0:00
Skip in 5
 
واضح رہے کہ ہندوستان ٹائمز نے جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بھارتی ہم منصب سے بات چیت کے لیے رابطو کی خبر دی تھی اور یہ بھی کہا تھا کہ دونوں عسکری سربراہان نے اقوام متحدہ کے کانگو مشن میں ایک ساتھ خدمات سر انجام دی تھیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان