”جسٹس ثاقب نثار انتھک محنت کرنے والے تھے لیکن ان کا اپنا ادارہ ۔۔۔ “ سینئر قانون دان کھل کر بول پڑے
”جسٹس ثاقب نثار انتھک محنت کرنے والے تھے لیکن ان کا اپنا ادارہ ۔۔۔ cسینئر قانون دان کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی پالیسیوں سے ان کا اپنا ادارہ بھی متفق نہیں تھا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر قانون دان کامران مرتضیٰ نے کہا کہ چیف جسٹس نثار کے دور کو غیر روایتی انداز میں دیکھنا ہوگا کیونکہ وہ غیر روایتی چیف جسٹس تھے جو انتھک محنت کرتے تھے لیکن 184 تھری میں انتہا پر چلے گئے۔
ان کی ریٹائرمنٹ سے پہلے ہی ان کے بعد آنے والے چیف جسٹس نے جو پالیسی دی ہے وہ ان کی پالیسی سے یکسر مختلف ہے جس کا مطلب یہ ہوا کہ ان کا اپنا ادارہ ان کی پالیسیوں سے متفق نہیں تھا۔

Comments
Post a Comment