وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےاپنے دورہ ملتان کے موقع پر بعض دکانیں بند کرانے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انتظامیہ کو 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب دورہ ملتان کے دوران انتظامیہ کی جانب سے دکانیں بند کرائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دورے کے دوران دکانیں بند کرانا کسی صورت قابل قبول نہیں،میں شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہا ہوں اور دکانیں بند کرا کر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہماری پالیسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی دکانیں بند کرائی ہیں، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت ...
یاکستان نے گزشتہ پانچ سالوں میں 16لاکھ ڈالرز کے انسانی بال برآمد کیے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت تجارت نے پاکستان سے بالوں کی برآمد کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جس کے مطابق پاکستان نے صرف چین کو 5 سال میں ایک لاکھ 5 ہزار 461 کلوگرام انسانی بال برآمد کیے جن کی مالیت ایک لاکھ 32 ہزار ڈالرز ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری نے بتایا کہ پاکستان چین، امریکا، عرب امارات سمیت کئی ممالک کو بال برآمد کرتا ہے جن کا استعمال وگز بنانے میں ہوتا ہے ۔پارلیمانی سیکریٹری نے مزید بتایا کہ 2016 سے 2017 تک کینسرکے مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی جس سے وگز کی مانگ میں بھی کمی آئی ہے۔
Comments
Post a Comment