منی بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کے ’ گو نیازی گو‘ کے نعرے، آگے سے اسد عمر نے ایسی بات کہہ دی کہ ہنسی کا طوفان آگیا

منی بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کے ’ گو نیازی گو‘ کے نعرے، آگے سے اسد عمر نے ایسی بات کہہ دی کہ ہنسی کا طوفان آگیا  Ù…Ù†ÛŒ بجٹ اجلاس Ú©Û’ دوران اپوزیشن Ú©Û’ ’ Ú¯Ùˆ نیازی گو‘ Ú©Û’ نعرے، Ø¢Ú¯Û’ سے اسد عمر Ù†Û’ ایسی بات کہہ دی کہ ہنسی کا طوفان آگیا                                                    منی بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے جب عمران خان کے خلاف نعرے لگائے گئے تو وزیر خزانہ اسد عمر نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر طرف ہنسی کا طوفان آگیا۔


وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی منی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے پہلے جھوٹا جھوٹا کے نعرے لگائے گئے جس کے بعد کچھ دیر خاموشی رہی ۔ یہ خاموشی زیادہ دیر نہ چل سکی اور اپوزیشن ارکان نے پہلے تالیاں بجانا شروع کردیں جس کے ساتھ ہی ’ گو نیازی گو‘ اور ’ مُک گیا شو نیازی، گو نیازی نیازی ‘ کے نعرے لگانا شروع کردیے۔
اپوزیشن ارکان کی جانب سے جب عمران خان مخالف نعرے لگائے جارہے تھے تو اس دوران اسد عمر نے کہا ’22 سال تک تو کہیں گیا نہیں اب بھی آپ کے نعروں سے عمران خان نے کہیں نہیں جانا ، اس لیے اپنا گلا بٹھانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے‘۔ اسد عمر کی اس برجستہ جملے بازی پر نہ صرف حکومتی بینچوں پر ہنسی کا طوفان آگیا بلکہ سپیکر اور وزیر اعظم بھی مسکرانے لگے۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان