قطر میں پاکستانی نژاد لڑکی نے وزیراعظم عمران خان کے لیے بے مثال تحفہ تیار کرلیا

قطر میں پاکستانی نژاد لڑکی نے وزیراعظم عمران خان کے لیے بے مثال تحفہ تیار کرلیا                                        Ù‚طر میں پاکستانی نژاد Ù„Ú‘Ú©ÛŒ Ù†Û’ وزیراعظم عمران خان Ú©Û’ لیے بے مثال تحفہ تیار کرلیا                                         پاکستانی نژاد آرٹسٹ نے کیلی گرافی سے وزیراعظم عمران خان کی تصویر بنا کرساری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا، ان کا کہنا ہے کہ تصویر انہوں نے اپنے لیڈر کو تحفہ دینے کے لیے تیار کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد کیلی گرافر سونیا نساء نے یہ تصویر دس گھنٹے کی لگاتار محنت سے تیار کی ہے، اس میں عمران خان کی شبیہہ اجاگر کرنے کے لیے قومی ترانے کی خطاطی کی گئی ہے۔کیلی گرافر نے اس بے مثال تصویر کو بنانے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پوسٹ کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ تصویر انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ قطر کے موقع پر رات دو بجے تک جاگ کر تیار کی ہے۔
0:00/0:00
Skip in 5
سونیا نے مزید لکھا ہے کہ ان کا ارادہ تھا کہ وہ یہ تصویر اپنے پسندیدہ لیڈر اور پاکستان کے وزیر اعظم کو تحفے میں دیں تاہم پہلے سے شیڈول نہ ہونے کے سبب یہ ممکن نہ ہوپایا اور اب کیلی گرافی کایہ منفرد شاہکار دوحہ میں ہونے والے سوق واقف نامی آرٹ ایگزی بیشن میں پیش کی جائے گی۔انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ اس ویڈیو کو وزیر اعظم عمران خان تک پہنچانے کے لیے انہیں زیادہ سے زیادہ ٹیگ کریں تاکہ انہیں اپنے آرٹ کا یہ شاہکار نمونہ اپنے لیڈر کی خدمت میں پیش کرنے کا موقع مل سکے۔


Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان