علی زیدی کے بیان کے بعد تحریک انصا ف فیصلہ کرلے کہ یو ٹرن عظیم کام ہے یا گالی! بابرستار

علی زیدی کے بیان کے بعد تحریک انصا ف فیصلہ کرلے کہ یو ٹرن عظیم کام ہے یا گالی! بابرستارعلی زیدی Ú©Û’ بیان Ú©Û’ بعد تحریک انصا ف فیصلہ کرلے کہ یو ٹرن عظیم کام ہے یا گالی! بابرستارتجزیہ کار بابرستار نے کہاہے کہ علی زیدی کے بیان کے بعد تحریک انصاف اوراس کے رہنماﺅں کو فیصلہ کرلینا چاہئے کہ یو ٹرن ابھی بھی گالی ہے یا عظیم کام ہےجیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہاکہ جب سے سیاست کا آغا ز ہواہے سیاسی اتحاد بنتے رہے ہیں، ساری دنیامیں ایسا ہوتارہاہے اور پاکستان میں بھی ایسا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علی زیدی کے بیان کے بعد تحریک انصاف اوراس کے رہنماﺅں کو فیصلہ کرلینا چاہئے کہ یو ٹرن ابھی بھی گالی ہے یا عظیم کام ہے ، اپوزیشن پارٹیوں نے اگر مل کر حکومت کوزچ کرنا ہے تو ان کو اتحاد کرنا پڑے گا ۔
۔انہوں نے کہا کہ اس وقت شریف خاندان زیر عتاب ہے اور زرداری خاندان پر بھی مقدمات ہیں ، اس لئے ان کو ہاتھ تو ملانا پڑے گا ۔ان کا کہنا تھاکہ پرویزمشرف عدالت جانے کیلئے نکلے لیکن ملٹر ی ہسپتال میں پہنچ گئے تھے ، ہمارے ملک میں دوقوانین ہیں، ایک طاقتور لوگوں کے لئے قانون ہے اوردوسرا عام لوگوں کیلئے ہے ، پرویز مشرف کیلئے الگ سے قانون ہے ،اب منجمد اکاﺅنٹس سے رقم نکلوانے کے معاملے کا نوٹس لینے پر پتہ نہیں جج صاحب کے ساتھ کیا ہوگا ؟ یہ دہرا معیار ہے ، کسی پر ذمہ داری ڈالی نہیں جاسکتی ۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان