پروڈکشن آرڈر سے متعلق بیان بازی پر پارلیمانی کمیٹی نعیم الحق سے معافی منگوائے گی :حفیظ اللہ نیازی کادعویٰ
پروڈکشن آرڈر سے متعلق بیان بازی پر پارلیمانی کمیٹی نعیم الحق سے معافی منگوائے گی :حفیظ اللہ نیازی کادعویٰ
تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ پارلیمانی کمیٹی پروڈکشن آرڈر کی منسوخی سے متعلق بیان دینے پر نعیم الحق سے معافی منگوائے گی ، کوئی میرے جیسا چپڑ قناتیا یہ نہیں کہہ سکتا کہ کسی رکن قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر منسوخ کئے جائیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ نعیم الحق قومی اسمبلی کے ممبر نہیں ہیں اوراسمبلی کی اندر کی گفتگو کو آئین کے مطابق کسی عدالت اور کسی اورجگہ بھی ڈسکس نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی نہ کوئی پارلیمانی کمیٹی اس بات کا نوٹس لے گی اور نعیم الحق سے معافی منگوائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی میرے جیسا چپڑ قناتیا یہ نہیں کہہ سکتا کہ کسی رکن اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر منسوخ کئے جائیں،یہ آئین کے خلاف ہے اورسپیکر قومی اسمبلی کے اختیارات کو چیلنج کرنا ہے ، نعیم الحق کے جہالت کی نچلی سطح پر ہونے کے تاثر کو تقویت ملتی ہے ۔
Comments
Post a Comment