”مجھے دوست نے بتایا کہ نوازشریف کو یہ چیز لندن سے منگوا کر پہنچائی گئی ہے “فیاض الحسن چوہان نے حیران کن دعویٰ کر دیا
”مجھے دوست نے بتایا کہ نوازشریف کو یہ چیز لندن سے منگوا کر پہنچائی گئی ہے “فیاض الحسن چوہان نے حیران کن دعویٰ کر دیا
صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ نواز شریف کو انکی ایک مرغوب غذا لندن سے منگوا کر دی گئی،پنجاب، وفاقی حکومت سے نواز شریف کوکوئی بندش نہیں،اتنا کہتا ہوں جھول بولنا چھوڑ دیں،جو وی آئی پی پروٹوکول میاں صاحب کو مل رہا ہے وہ تو شاید بھٹو صاحب کو بھی نہیں ملا۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ پچھلے چار،پانچ دن سے مریم نوازصاحبہ اور مسلم لیگ ن کا میڈیا سیل شورمچا رہا ہے، نواز شریف صاحب کی میڈیکل رپورٹ لیکرآیا ہوں جوبالکل نارمل ہے ، نواز شریف کو 100 فیصد پروٹوکول دیا جاتا ہے،گھر سے کھانا بھی آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے سپریم کورٹ اور عوام کے سامنے جھوٹ بولا،آپ نے ہر جگہ جھوٹ بول رہے ہیں،نواز شریف ہائی پروفائل مجرم ہیں،وہ قانون کے مہمان ہیں۔
فیاض الحسن چوہان کاکہناتھا کہ مجھے ایک دوست نے بتایا نواز شریف کو انکی ایک مرغوب غذا لندن سے منگوا کر دی گئی،پنجاب، وفاقی حکومت سے نواز شریف کوکوئی بندش نہیں،اتنا کہتا ہوں جھول بولنا چھوڑ دیں،جو وی آئی پی پروٹوکول میاں صاحب کو مل رہا ہے وہ تو شاید بھٹو صاحب کو بھی نہیں ملا،آل شریف جھوٹ بولنا چھوڑ دیں۔ہم یہ تاثرنہیں دینا چاتے کہ کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، نواز شریف صاحب کی 11 ٹیسٹ رپورٹوں میں سے 10 مکمل نارمل ہیں۔
سانحہ ساہیوال پرملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب اسمبلی میں ان کیمرا بریفنگ دی گئی،سانحہ ساہیوال پر بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز کی آنکھیں اور زبان ساتھ نہیں دے رہے تھے،سانحہ ساہیوال پر بات کرتے ہوئے شرمندگی حمزہ شہباز کے چہرے سے عیاں تھی ،حمزہ شہباز نے کل ایوان میں تقریر کی لیکن اوپر نظر تک نہیں اٹھائی۔ ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے واضح کردیا کہ ضرورت پڑی توسانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنایا جا سکتا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ یہی وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا نیا پاکستان ہے،آصف زرداری ، مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو سن لیں،سب سے پیارا پاکستان ہے،عوام ، پاکستان کیخلاف بات کرنیوالے کی زبان گدی سے پکڑ کر کھینچ لے گی،پاکستان کیخلاف اگر کوئی بات کریگا تو عوام اس کی زبان نکال کر ہاتھ میں دے دینگے گے،مراد علی شاہ صاحب آپ اور آپکے آقا کان کھول کر سن لیں کہ راج دلارا اور ہم سب کو پیارا پاکستان۔
Comments
Post a Comment