وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےاپنے دورہ ملتان کے موقع پر بعض دکانیں بند کرانے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انتظامیہ کو 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب دورہ ملتان کے دوران انتظامیہ کی جانب سے دکانیں بند کرائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دورے کے دوران دکانیں بند کرانا کسی صورت قابل قبول نہیں،میں شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہا ہوں اور دکانیں بند کرا کر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہماری پالیسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی دکانیں بند کرائی ہیں، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت ...
چوہدری پر برس پڑمسلم لیگ ق کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی مونس الٰہی نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیانات حکومتی مونس الٰہی نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ ری شیئر کی جس میں فواد چوہدری ایک پروگرام کے دوران کہہ رہے ہیں کہ ہم نے ابھی ن لیگ، ق لیگ اور پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک نہیں بنایا اور یہ ہماری مہربانی ہے۔ رہنما ق لیگ نے مزید لکھا کہ فواد چوہدری کے جملے یقیناً اس اتحاد کو ختم کر دیں گے۔مونس الٰہی نے وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بچوں کو ڈسپلن کی ضرورت ہے۔
Comments
Post a Comment