اسلام آباد کے شہری نے گھر بیٹھے ہی سڑکوں پر لگے ”کیٹ آئیز“ ہٹوا دئیے مگر کیسے؟ ایسی خبر آگئی کہ جان کر لاہوری بھی فوراً اپنا سمارٹ فون سنبھال کر ’مشن‘ شروع کر دیں گے
اسلام آباد کے شہری نے گھر بیٹھے ہی سڑکوں پر لگے ”کیٹ آئیز“ ہٹوا دئیے مگر کیسے؟ ایسی خبر آگئی کہ جان کر لاہوری بھی فوراً اپنا سمارٹ فون سنبھال کر ’مشن‘ شروع کر دیں گے
تیز رفتار گاڑیوں کو ’قابو‘ کرنے کیلئے پاکستان کی سڑکوں پر ’کیٹ آئیز‘ (روڈ سٹڈز) نصب کئے گئے ہیں مگر یہ ٹائروں کے دشمن ہیں اور اس وجہ سے شہری ان سے بے حد نالاں ہیں۔
اسلام آباد کے ایک ایسے ہی شہری نے گھر بیٹھے ہی دارالحکومت کی سڑکوں پر لگے یہ ’کیٹ آئیز‘ ہٹوا دئیے ہیں اور یہ سب کچھ ممکن ہوا ہے کہ ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘ ایپلی کیشن کے ذریعے، جس کا آغاز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ایپلی کیشن شہریوں میں بے حد مقبول ہو گئی ہے۔
اسلام آباد کے علاقے ایف الیون کے رہائشی حسیب نے حادثات اور ٹائروں کیلئے نقصان کا باعث بننے والے ان ’روڈ سٹڈز‘ کیخلاف شکایت درج کروائی اور موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی وجہ سے اس کی گاڑی کا ایک ٹائر پھٹ گیا اور سسپنشن سسٹم بھی ٹوٹ گیا۔ حسیب نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ وہ ان ’روڈ سٹڈز‘ کو ہٹا کر مناسب سے سپیڈ بریکرز کا استعمال کریں اور حیران کن بات یہ ہے کہ حسیب کی شکایت کام کر گئی۔
اس حوالے سے سامنے آنے والی سکرین شاٹ کو دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ 31 اکتوبر 2018ءکو درج کروائی گئی یہ شکایت 11 جنوری 2019ءکو دور کر دی گئی اور اس سے بھی دلچسپ بات یہ ہے کہ حسیب کی شکایت ڈی جی روڈز اینڈ مارکیٹ مینٹی نینس ڈائریکٹوریٹ کے سپرد کرنے سے لے کر حل ہونے تک تمام مرحلہ بے حد آسانی سے طے ہوا۔



یہی نہیں بلکہ حسیب نے جس سڑک کے حوالے سے شکایت درج کروائی تھی اس کی شکایت سے پہلے اور بعد کی تصویر بھی شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاں پہلے ’روڈ سٹڈز‘ نصب تھے، وہ ہٹا دئیے گئے ہیں اور روڈ بالکل صاف ہو گیا ہے جو انتہائی خوشگوار بات ہے اور اس سے یہ اندازہ مشکل نہیں کہ اگر آپ کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہے تو سٹیزن پورٹل سے بہتر کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔
شکایت درج کروانے سے پہلے

شکایت درج کروانے کے بعد

Comments
Post a Comment