پرویز مشرف کی سانسیں اکھڑ گئیں ، ہسپتال منتقل،حالت انتہائی تشویشناک ،بیٹے کو ہنگامی طور پر لندن سے دبئی بلا لیا گیا

پرویز مشرف کی سانسیں اکھڑ گئیں ، ہسپتال منتقل،حالت انتہائی تشویشناک ،بیٹے کو ہنگامی طور پر لندن سے دبئی بلا لیا گیا

  
دبئی(وائس آف ایشیا)سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت بگڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت بگڑ گئی ، حالت تشویشناک ہونے پر انہیں فوری طور پر دبئی کے پرائیویٹ اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔سابق صدر پاکستان پرویز مشرفکو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے سانس لینے میں دشواری کے باعث سابق صدر کو بات چیت کرنے سے بھی روک دیا ہے جبکہ ان کے صاحبزادے بلال مشرف کو بھی لندن سے دبئی بلا لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر پرویز
مشرف دبئی میں مقیم ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان