رنویرسنگھ کوشوبزمیں متعارف کرانے کیلئے والد پررشوت دینے کا الزام
برنویرسنگھ کوشوبزمیں متعارف کرانے کیلئے والد پررشوت دینے کا الزام ھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق رنویرسنگھ کے والد نے بیٹے کو شوبزمیں متعارف کرانے کے لیے بھارتی پروڈیوسر کو حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں رنویرسنگھ اپنے والد پررشوت دینے کے الزام پر پھٹ پڑے اورکہا مجھ جیسے لوگ جن کا شوبز میں کوئی رشتے دار نہیں ہوتا ہمیں یہاں اپنے قدم جمانے میں بہت محنت لگتی ہے، میں نے اپنی محنت اورلگن سے فلم انڈسٹری میں مقام بنایا ہے اوراب جب میں کیریئر کے اس مقام پر کھڑاہوں میں نے ایک بہت درد ناک خبرسنی ہے کہ میرے والد نے مجھے فلموں میں متعارف کرانے کے لیے پروڈیوسر آدیتیہ چوپڑا کو10 لاکھ روپے دئیے تھے، اس خبر نے مجھے بہت دکھ پہنچایا، اور اس بات نے میری شخصیت پرسوال کھڑے کردئیے ہیں جو میں نے اتنی محنت سے بنائی ہے۔
رنویرنے کہا میں نے کبھی اس طرح کا کوئی بیان نہیں دیا کہ میرے والد نے مجھے لانچ کرنے کے لیے رشوت دی ہے تو آپ میرے متعلق اتنا بڑا جھوٹ کیسے لکھ سکتے ہیں؟ میں نے فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے کے لیے کڑی محنت کی ہے اور آج میں جس مقام پر ہوں مجھے اس پر فخر ہے۔اداکار نے کہا ان افواہوں کے پھیلنے کے بعد نئے اداکار مجھے میسیج کرتے ہیں اورکہتے ہیں ہمارے پاس پیسے ہیں بتائیں اب ہم کیا کریں اورمیں انہیں کہتا ہوں یہ تمام باتیں جھوٹ ہیں ان پر یقین کرنا چھوڑ دیں۔
Comments
Post a Comment