ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان تعلقات کی خبریں سابق شوہر ارباز خان تک کون پہنچاتا تھا ؟ اداکارہ نے پتا چلتی ہی انتہائی حیران کن کام کر ڈالا
ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان تعلقات کی خبریں سابق شوہر ارباز خان تک کون پہنچاتا تھا ؟ اداکارہ نے پتا چلتی ہی انتہائی حیران کن کام کر ڈالا
بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اپنی اوراپنے قریبی دوست ارجن کپورکی نجی معلومات سابق شوہرارباز خان کو بتانے پر ڈرائیور کی چھٹی کردی۔
بھارتی میڈیا میں گزشتہ کافی عرصے سے ملائکہ اروڑا اورارجن کپورکے درمیان نزدیکیوں کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم ملائکہ کو پسند نہیں کہ ان کے اورارجن کے تعلقات کی خبریں میڈیا یا ان کے سابق شوہر تک پہنچے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے ڈرائیور کو نوکری سے فارغ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا کے ڈرائیورمکیش نے ملائکہ اورارجن سے متعلق نجی معلومات اپنے بھائی اورارباز خان کے ڈرائیور ببلو کوبتائیں جس نے یہ تمام باتیں جاکرارباز خان کو بتادیں۔ ملائکہ کو جب یہ پتہ چلا کہ ان کے اور ارجن کے متعلق نجی معلومات ڈرائیور کے ذریعے ان کے سابق شوہر تک پہنچ گئیں تو انہوں نے غصے میں اپنے ڈرائیور کی چھٹی کردی۔
بھارتی میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ آج کل خان ہاو¿س میں صرف ایک ہی موضوع پر بات کی جاتی ہے اور وہ ہے ملائکہ اروڑا اورارجن کپورکی شادی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طلاق کے باوجود ارباز خان کو آج بھی ملائکہ اروڑا کی زندگی میں دلچسپی ہے تاہم ملائکہ مکمل طور پرسب کچھ بھولتے ہوئے آگے بڑھ چکی ہیں اوریہی وجہ ہے کہ وہ ارجن کپور سے رواں برس شادی کی تیاریوں میں ہیں۔
Comments
Post a Comment