”نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے “مریم نواز تڑپ اٹھیں

”نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے “مریم نواز تڑپ اٹھیں     â€Ù†ÙˆØ§Ø² شریف Ú©ÛŒ زندگی Ú©Ùˆ خطرہ ہے “مریم نواز تڑپ اٹھیں                        سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز والد کی طبیعت میں خرابی کے باعث تڑپ اٹھیں ،ان کا کہنا ہے کہ میڈیا رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا کہ میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے نواز شریف کی بیماری بڑھ رہی ہے، پی آئی سی سے سرکاری رپورٹس کا ابھی تک انتظار ہے، ہر جگہ دروازہ کھٹکٹایا مگر بے سود رہا۔



واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت اچانک ناساز ہونے پر انہیں جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا۔طبی معائنے کے بعد نواز شریف کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑھا ہوا ہے جب کہ ان کی ایکو رپورٹ بھی نارمل نہیں آئی تھی۔سابق وزیرعظم کے معالجین کے مطابق نواز شریف کے دل کے 3 ٹیسٹ لیے گئے جس میں ان کی ای سی جی، ایکو اور تھیلیم ٹیسٹ کیے گئے، ایکو کی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا پایا گیا جب کہ دل کے پٹھے موٹے ہو گئے ہیں۔مریم نواز اور نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے حکام سے میڈیکل رپورٹس مہیا کرنے کی درخواست بھی کر رکھی ہے تاہم مریم نواز اور ڈاکٹر عدنان کے مطابق انہیں میڈیکل بورڈ کی رپورٹس سے آگاہ نہیں کیا گیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا

خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ،سعودی عرب سے 30 ارب ڈالرز کا پیکج ملنے کا امکان