’ ابے کالے‘ کے بعد تنقید اور آئی سی سی کے نوٹس نے سرفراز احمد کی کیا حالت کردی؟ تہلکہ خیز دعویٰ
’ ابے کالے‘ کے بعد تنقید اور آئی سی سی کے نوٹس نے سرفراز احمد کی کیا حالت کردی؟ تہلکہ خیز دعویٰ
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد آج (جمعرات کو) ٹریننگ سیشن اور پلیئرز میٹنگ کے دوران خاموش رہے۔
نجی ٹی وی سماءنے پاکستان کی ٹیم میٹنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ میٹنگ کے دوران کپتان سرفراز احمد خاموش رہے ۔ منیجر طلعت علی نے کہا کہ کچھ نہیں ہوا،سرفراز احمد کل کا (جمعہ کو تیسرا ون ڈے ) میچ کھیلیں گے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ میچ پر فوکس کریں، اس معاملے کو کرکٹ بورڈ حل کر رہا ہے۔ نجی ٹی وی نے امکان ظاہر کیا کہ منیجر طلعت علی کی بات سے لگتا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو سرفراز احمد کے معاملے پر رضامند کرلیا ہے۔دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کپتان سرفراز احمد ٹریننگ سیشن کے دوران مکمل طور پر خاموش نظر آئے۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقن کھلاڑی کے بارے میں کہے گئے مبینہ نسل پرستانہ کلمات کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں ۔ آئی سی سی نے بھی ان کے کہے گئے الفاظ کا نوٹس لے رکھا ہے۔ سرفراز احمد نے مبینہ نسل پرستانہ ریمارکس پر معافی مانگ لی تھی جس پر جنوبی افریقن کپتان فاف ڈوپلیسز نے اپنے ایک بیان میں انہیں معاف کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
Comments
Post a Comment