دنیا کی سب سے زیادہ ہم شکل قرار پانے والی جڑواں بہنوں نے ایک ہی شخص سے تعلق قائم کرنے کے بعد ایسی خواہش کا اظہار کردیا کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی
دنیا کی سب سے زیادہ ہم شکل قرار پانے والی بہنوں نے ایک ہی شخص سے تعلق قائم کرنے کے بعد ایسی خواہش کا اظہار کردیا کہ آپ کو بھی حیرت ہوگی آسٹریلوی شہر پرتھ سے تعلق رکھنے والی جڑواں بہنوں اینا اور لوسی کو دنیا کی سب سے زیادہ ہم شکل جڑواں بہنیں قرار دیا جاتا ہے۔انہوں نے نہ صرف ایک ہی شخص سے تعلق قائم کر رکھا ہے بلکہ اب انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایک ہی وقت پر حاملہ ہونا چاہتی ہیں۔
اینا اور لوسی نے گزشتہ ماہ ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران بتایا تھا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہیں لیکن قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔ ایک تازہ ٹی وی انٹرویو کے دوران انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایک ہی وقت پر حاملہ ہونا چاہتی ہیں۔
جڑواپرتھ سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ اینا اور لوسی کو دنیا کی سب سے زیادہ ہم شکل اس لیے قرار دیا جاتا ہے ۔ ان کی نہ صرف شکلیں ملتی ہیں بلکہ قدوقامت اور مسکراہٹ بھی ایک جیسی ہے۔ جب وہ کسی ٹی وی شو میں شرکت کرتی ہیں تو میزبانوں کی سہولت کیلئے انہیں اپنے اپنے نام کا بیج لگانا پڑتا ہے۔دونوں بہنوں نے ایک ہی شخص سے تعلق قائم کر رکھا ہے اور گزشتہ 6 سال سے ایک ہی گھر میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ ان کا 35 سالہ بوائے فرینڈ بین بائرن بھی جڑواں پیدا ہوا تھا۔ں
Comments
Post a Comment