وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کرانے کا واقعہ، عثمان بزدار نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےاپنے دورہ ملتان کے موقع پر بعض دکانیں بند کرانے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن اور آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انتظامیہ کو 24 گھنٹے میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب دورہ ملتان کے دوران انتظامیہ کی جانب سے دکانیں بند کرائے جانے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے دورے کے دوران دکانیں بند کرانا کسی صورت قابل قبول نہیں،میں شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہا ہوں اور دکانیں بند کرا کر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہماری پالیسی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی دکانیں بند کرائی ہیں، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت ...
کنو کی ایک ہفتے کی تشہیری مہم کا آغپاکستان قونصلیٹ جدہ نے مینول سپر سٹور اور رومی فوڈز پاکستان کے تعاون سے پاکستانی کنو کی ایک ہفتے کی تشہیری مہم کا آغازکیا تاکہ اس پھل کو سعودی مارکیٹ میں فروغ دیا جاۓ۔ تشہیری مہم کا افتتاح نائب چیئرمین جدہ چیمبر مازن محمد ابراھیم بترجی اور پاکستان کے قونصل جنرل شہریار اکبر خان نے مینول سپر سٹور جدہ میں کیا۔ اس موقع پر چیئرمین مینول عبداالله الدرویش اور مینول سپر مارکیٹ کے سی ای او خالد الدرویش بھی موجود تھے. افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کے اہم کاروباری افراد ، ڈپلومیٹ، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور مینول سپر مارکیٹ کے گاہکوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں مازن بترجی نے قونصلیٹ کی کوششوں خاص طور پر کمرشل قونصلر شہزاد خان کی تعریف کی اور کہا کہ مختلف النوع پیداواری صلاحیت اور مسابقتی قیمتوں کے باعث پاکستانی پھل اور سبزیاں سعودی عرب میں مقبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدہ چیمبر آف کامرس اور انڈسٹری ایسے تجاویز کی حوصلہ افزائی اور حمایت کر تی جس سے دو طرفہ تجارتی سرمایہ کاری کو فروغ ملے۔ اس موقع پر مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے، پاکستان کے قونصل جنرل شہریار اکبر خان نےبتایا کہ یہ ایونٹ سعودی صارفین میں پاکستانی کنو کو متعارف کرانے کے لئے منعقد کیا گیا ہے. شہریار اکبر خان نے کہا کہ پاکستان دنیا میں کنو کا چھٹا بڑا پیداواری ملک ہے۔ پاکستان کی پیداواری صلاحیت تقریبا 2 ملین ٹن سالانہ ہے اور ھمارے فارمز عالمی سطح پر تسلیم شدہ معیار کے مطابق پھل تیار کر رہے ہیں.
Comments
Post a Comment